ETV Bharat / jagte-raho

ستنا: الگ الگ واقعات میں پانچ افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 7:31 PM IST

خودکشی
خودکشی

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں الگ الگ واقعات میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق رام نگر پولیس اسٹیشن کے علاقہ گاؤں بٹئیہ میں کل دیر رات گنیشیا سنکیت نے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

گنیشیا کی لاش آج برآمد ہوئی ہے۔

اسی طرح سبھا پور تھانہ علاقہ کے گاؤں نیا گاؤں میں پپو ورما نے اپنے گھر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔

اسی دوران کول گانوا تھانہ علاقہ کے گاؤں ہنوتی میں امیش سنکیت کی بجلی کے تار کی زد میں آنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔

اس کے علاوہ اچھرہ پولیس اسٹیشن کے علاقہ گاؤں کرہی خورد میں رنجنا چودھری کے گھر کے قریب گرنے والے بجلی کے تار کی زد آنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے:اندور میں 9 دن میں کورونا کے 1000 نئے مریض سامنے آئے

اسی طرح مہر ریوا روڈ پر گاؤں کھٹہاہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.