ETV Bharat / international

Zelensky on Nuclear Power Plant یوکرین میں جوہری پاور پلانٹ تباہی کے دہانے پر

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 9:45 PM IST

یوکرین کے صدر نے زاپورزہزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ممکنہ تباہی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ کے اطراف میں کوئی بھی تکرار ایک بار پھر پاور پلانٹ کو تباہی کے دہانے پر لے آئے گی۔ فروری میں جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد روسی فوجیوں نے پلانٹ پر قبضہ کر لیا تھا، لیکن اس ماہ کے شروع میں پلانٹ کے ارد گرد نئے سرے سے لڑائی شروع ہونے کے بعد سے ایٹمی تباہی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ Zelensky on Nuclear Power Plant

وکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی
وکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جنوبی یوکرین میں محاصرہ زدہ زاپورزہزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ممکنہ تباہی سے خبردار کیا ہے۔ زیلنسکی نے جمعہ کی رات اپنے ویڈیو خطاب میں کہا، "میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ صورت حال بہت خطرناک ہے۔ کوئی بھی تکرار .. ایک بار پھر پاور پلانٹ کو تباہی کے دہانے پر لے آئے گی۔ جمعرات کو پلانٹ کو بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی، جس سے ایٹمی تباہی کا خطرہ بڑھ گیا تھا جبکہ یوکرینی حکام نے اس بندش کا ذمہ دار روسی گولہ باری کو قرار دیا۔ بجلی منقطع ہونے کے بعد پلانٹ صرف اس کی ہنگامی بجلی کی فراہمی کی وجہ سے ایک سنگین حادثے سے بچ گیا۔Zelensky on Nuclear Power Plant

یوکرینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو دونوں ری ایکٹرز میں بجلی بحال کر دی گئی تھی۔ تاہم روس نے دعویٰ کیا کہ بجلی کی سپلائی پہلے دن ہی بحال کر دی گئی تھی۔ فروری میں جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد روسی فوجیوں نے پلانٹ پر قبضہ کر لیا تھا، لیکن اس ماہ کے شروع میں پلانٹ کے ارد گرد نئے سرے سے لڑائی شروع ہونے کے بعد سے ایٹمی تباہی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

وہیں یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ روس نے اقوام متحدہ میں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ہونے والے معاہدے کو روک دیا ہے۔ روس نے یوکرین میں پاور پلانٹ کے کنٹرول سے متعلق ایک شق پر اعتراض کیا۔ برطانوی اخبار 'دی گارڈین' کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں روس کے اس اقدام سے 151 ممالک کے درمیان چار ہفتے تک جاری رہنے والی بحث اور بات چیت کے بعد اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہتھیاروں کے کنٹرول کے نظام کو برقرار رکھنے اور ہتھیاروں کی دوڑ کو کم کرنے کی امید کو جھٹکا لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Zaporizhzhia Nuclear Power Plant روس نے نیوکلیائی پلانٹ کے علاقے سے فوج ہٹانے کا مطالبہ مسترد کیا

UN chief on Nuclear Plant: نیوکلیئر پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی ہوگا، یو این سربراہ

Attack near Nuclear Plant in Ukraine: بھارت کا یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب حملے پر اظہار تشویش

یہ دوسری پانچ سالہ جائزہ کانفرنس ہے، جو معاہدے کے اہداف پر مشترکہ بیان جاری کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں جزوی معاہدے کو ہوئے 12 سال ہوچکے ہیں۔ روس کی جانب سے این پی ٹی کے معاملے پر رضامندی سے انکار کرنے سے قبل اقوام متحدہ کا اختتامی اجلاس چار گھنٹے سے زائد کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اس میں جنوب مشرقی یوکرین میں زاپورزہزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حوالہ بھی شامل تھا، جو اس وقت روسی فوج کے قبضے میں ہے۔

دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جمعہ کو حتمی مسودے کے متن میں ایک پیراگراف میں یوکرین کی جوہری تنصیبات جیسے کہ زاپورزہزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مجاز حکام کے کنٹرول کو یقینی بنانے کی بنیادی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ روسی وفد اس معاملے میں اقوام متحدہ میں بیان دینے کے بعد کمرے سے باہر چلے گئے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.