ETV Bharat / international

UN chief on Nuclear Plant: نیوکلیئر پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی ہوگا، یو این سربراہ

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 9:51 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریئس نے پیر کو امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی معائنہ کاروں کو یوکرین کے زپوریزہزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ تک رسائی کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی ہوگا۔UN chief on Nuclear Plant

Etv Bharat
Etv Bharat

یوکرین اور روس دونوں ایک دوسرے پر زپوریزہزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کا الزام لگا رہے ہیں۔ اس درمیان اقوام متحدہ کی طرف سے یہ انتباہ سامنے آیا ہے کہ جنوب مشرقی یوکرین میں زپوریزہزیا پلانٹ Zaporizhzhia Nuclear Plant یورپ کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے اور اسے مارچ میں روسی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا، لیکن یوکرینی کارکن اب بھی اس پلانٹ میں کام کر رہے ہیں۔UN chief on Nuclear Plant

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریئس نے کہا کہ جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی ثابت ہوگا۔ ساتھ ہی جوہری تباہی کا بھی حقیقی خطرہ ہوگا۔ پلانٹ اور اس کے آس پاس کا علاقہ اس وقت روسی افواج کے قبضے میں ہے۔ اس پلانٹ میں چھ پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر اور تابکار فضلہ کا ذخیرہ ہے۔ یہ پلانٹ انیرہودر شہر میں واقع ہے جو یوکرین کے جنوب مشرق میں اور دریائے دنیپرو کے بائیں کنارے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Restarting Nuclear Weapons Race: یو این سربراہ نے جوہری ہتھیاروں کی دوڑ دوبارہ شروع کرنے سے خبردار کیا

برطانیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس یوکرینی فورسز کے رات کے وقت حملوں سے بچنے کے لیے اس پلانٹ کی محفوظ حیثیت کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے آخر میں روسی حملوں میں تین ریڈی ایشن سینسرز کو نقصان پہنچا اور ایک ملازم زخمی ہوا۔ پلانٹ میں ری ایکٹرز کے فیوژن پر مشتمل سسٹم سے ری ایکٹر کو الگ کرنا ضروری ہے۔ روس نے ان حملوں کے لئے یوکرین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ یہ پلانٹ مارچ کے اوائل سے روسی قبضے میں ہے، لیکن یوکرین کے تکنیکی ماہرین اب بھی اسے چلا رہے ہیں۔

اتوار کو اپنے رات کے خطاب میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک بار پھر روس پر جوہری دہشت گردی کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایا اور مختلف ممالک سے درخواست کی کہ وہ ماسکو پر مزید پابندیاں عائد کریں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.