ETV Bharat / international

Imran Khan Warns Govt: پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنا بند نہ کیا گیا تو اسلام آباد تک ریلی نکالوں گا، عمران خان

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 5:04 PM IST

پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان نے موجودہ حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی کے حامیوں کو نشانہ بنانا بند نہ کیا اور سیاسی ظلم جاری رکھا تو انصاف کی تحریک اسلام آباد پہنچ جائے گی۔ پھر آپ کو کوئی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔Imran Khan warns government

Imran Khan
پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقہ گجرات میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کو خبردار کیا کہ اگر ان کی پارٹی کے کارکنوں پر سیاسی ظلم و ستم جاری رہا تو وہ اسلام آباد تک ریلی نکالیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ عمران خان کو رواں سال اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد سے عمران خان مسلسل عوامی ریلی کرکے عوام کی حمایت حاصل کر رہے ہیں۔ اس دوران پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو شاندار کامیابی بھی ملی۔ Imran Khan warns government

عمران خان نے کہا کہ 'اگر موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی کے حامیوں کو نشانہ بنانا بند نہ کیا تو اسلام آباد تک تحریک آزادی چلائی جائے گی'۔ میں آج آپ (مسلم لیگ ن کی قیادت والی حکومت) کو خبردار کر رہا ہوں کہ اگر آپ نے یہ سیاسی ظلم جاری رکھا تو ہماری تحریک انصاف اسلام آباد پہنچ جائے گی اور آپ کو کوئی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ عمران نے اپنے قریبی ساتھی شہباز گل سمیت پارٹی کے کچھ کارکنوں کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کیے جانے کے بعد حکومت کے خلاف حملے تیز کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Imran Khan in Jhelum Meeting بارش ہو یا گرمی چوروں کے خلاف میری جدوجہد جاری رہے گی

PTI Wins Karachi by Election عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے کراچی ضمنی انتخاب بھی جیت لیا

پی ٹی آئی کے 69 سالہ صدر عمران خان نے شہباز گِل پر مبینہ زبردستی کارروائی کے لیے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انھیں برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ عمران نے کہا کہ حکومت نے صحافی جمیل فاروقی کو بھی ہراساں کیا۔ انہیں زبردستی ننگا کر کے ذلیل کیا گیا۔ سندھ میں اپوزیشن رہنما حلیم عادل کے خلاف بھی کئی مقدمات درج ہیں۔ جیل میں بھی ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملک کے عدالتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے متحد ہوکر کام کریں۔

دریں اثنا، صدر عارف علوی نے جمعے کے روز سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ تباہ کن سیلاب کے باعث اپنی سیاسی سرگرمیاں روک دیں، انھوں نے مزید کہا کہ ایسی چیزیں جو قومی اداروں میں تقسیم پیدا کرتی ہیں وہ قوم کے مفاد میں نہیں ہیں۔ صدر نے تمام جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو متحد کرنے کے لیے ملک گیر مہم شروع کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.