ETV Bharat / international

US House Speaker Meets Taiwan President چین کے انتباہ کے باوجود تائیوان کے صدر کی امریکی ایوان کے اسپیکر سے ملاقات

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 3:14 PM IST

اگست 2022 میں اس وقت کی امریکی ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد ایک سال سے بھی کم عرصے میں تائیوان کی صدر تسائی نے دوسری مرتبہ ایک اعلیٰ امریکی قانون ساز سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ وہ تائیوان کی پہلی صدر بھی بن گئی ہیں جنہوں نے امریکی سرزمین پر امریکی ہاؤس اسپیکر سے ملاقات کی۔

US House Speaker Meets Taiwan President Despite China's warning
چین کے انتباہ کے باوجود تائیوان کے صدر کی امریکی ایوان کے اسپیکر سے ملاقات

واشنگٹن: کیلیفورنیا میں امریکی ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی سے ملاقات کے دوران تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے کہا کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق، اگست 2022 میں اس وقت کی امریکی ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد ایک سال سے بھی کم عرصے میں تسائی نے دوسری مرتبہ ایک اعلیٰ امریکی قانون ساز سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ وہ تائیوان کی پہلی صدر بھی بن گئی ہیں جنہوں نے امریکی سرزمین پر امریکی ہاؤس اسپیکر سے ملاقات کی۔

تائیوانی صدر تسائی نے میک کارتھی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ آج ہم نے جس امن کو برقرار رکھا ہے اور جس جمہوریت کی تعمیر کے لیے ہم نے بہت محنت کی ہے اسے بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم ایک بار پھر اپنے آپ کو ایسی دنیا میں پاتے ہیں جہاں جمہوریت خطرے میں ہے اور آزادی کی روشنی کو روشن رکھنے کی ضرورت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ صدر نے کہا کہ جب ہم ساتھ ہوتے ہیں تو ہم مضبوط ہوتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم تائیوان کے ساتھ کھڑے ہونے پر امریکہ کے شکر گزار ہیں۔

امریکی ایوان کے اسپیکر نے کہا کہ تائیوان اور امریکہ کے درمیان دوستی آزاد دنیا کے لیے کافی زیادہ اہمیت کا حامل معاملہ ہے۔ اقتصادی آزادی، امن اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے یہ ضروری بھی ہے۔ تائیوان ایک کامیاب جمہوریت، ترقی پزیر معیشت اور صحت و سائنس میں عالمی رہنما ہے۔ ہمارا تعاون بات چیت اور تبادلوں کے ذریعے بڑھتا جا رہا ہے۔ میں پر امید ہوں کہ ہم ایشیا میں معاشی آزادی، امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے امریکہ اور تائیوان کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے طریقے تلاش کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دریں اثنا، بیجنگ نے اس ملاقات کی سخت مذمت کی، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اس ملاقات کی مخالفت کرتا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سی این این نے بدھ کی رات ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ اور تائیوان کے غلط اقدامات کے جواب میں چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے سخت اقدامات کرے گا۔ اس نے امریکہ سے تائیوان مسئلے کا فائدہ اٹھا کر چین کو روکنے اور غلط و خطرناک راستے پر آگے نہیں بڑھنے پر بھی زور دیا۔ تائیوان کی صدر تسائی اپنے پہلے امریکی دورہ پر سب سے پہلے 29 مارچ کو نیویارک پہنچیں تھیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ تائیوان خود کو ایک خودمختار ریاست سمجھتا ہے جبکہ چین اسے اپنے ملک سے الگ ہونے والے صوبے کے طور پر دیکھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.