ETV Bharat / international

Israeli Attack on Al Aqsa Mosque اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 7:52 PM IST

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مسجد اقصٰی پر اسرائیلی حملے کے خلاف او آئی سی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 48 اور مخالفت میں 4 ووٹ پڑے جبکہ پانچ ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس قرار داد کے باوجود اسرائیلی پولیس نے دوبارہ مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا ہے۔

UN Human Rights Council passed Resolution against Israel after Attack on Al Aqsa Mosque:
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور

نیویارک: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مسجد اقصٰی پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی ہے، جبکہ یورپی یونین نے بھی اسرائیلی حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ پاکستان نے اسرائیل کے مسجد اقصٰی پر حملے کے بعد او آئی سی کی قرارداد پیش کی، قرارداد کے حق میں اڑتیس اور مخالفت میں چار ووٹ پڑے جبکہ پانچ ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب یورپی یونین نے مسجد اقصٰی پر اسرائیلی حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ یاد رہے گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجدِ اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کر کے اسے میدان جنگ بنا دیا تھا، اسرائیلی فوجی دندناتے ہوئے مسجد کے اندر داخل ہوئے اور عبادت میں مصروف لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ چار سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ترجمان کا کہنا تھا مسجد اقصیٰ پر حملہ سُرخ لکیر عبور کرنے کی کوشش ہے، ایسا کرکے اسرائیلی فوج خانہ جنگی کو دعوت دے رہی ہے جبکہ پاکستان ، سعودی عرب ، مصر اور اردن نے مسجد اقصی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حالیہ قرار داد کے منظور ہونے کے باوجود اسرائیلی پولیس نے دوبارہ مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیل پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز تروایح میں مشغول مسلمانوں کو، ربڑ کی گولیاں چلا کر اور اسٹن بموں کا استعمال کر کے، زبردستی مسجد سے باہر نکال دیا اور چھاپے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرنے والوں کو ڈنڈوں سے پِیٹا۔ فلسطین ہلال احمر کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق چھاپے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو موقع پر طبّی امداد فراہم کی گئی اور 2 کو ہسپتال داخل کر لیا گیا ہے۔

اسرائیل پولیس کی مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کے خلاف پُر تشدد مداخلت کے بعد مقبوضہ مشرقی القدس اور علاقے کے تناو میں اضافہ ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے کے اسرائیلی چھاپے میں مسجد اقصیٰ میں پناہ گزین 400 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا اور 12 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔ مقبوضہ مشرقی القدس میں رات بھر پُر تشدد واقعات جاری رہے۔ اس دوران اسرائیل پولیس نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.