ETV Bharat / international

Flood in Pakistan: یو این سربراہ پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 7:31 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئٹریئس نے کہا کہ میں نے لاکھوں افغان مہاجرین کا استقبال کرنے، ان کی حفاظت کرنے اور کئی معاملات میں اپنے محدود وسائل کا اشتراک کرنے والے پاکستانی عوام کے بے پناہ خیرات جذبہ کا مشاہدہ کیا ہے۔ آج ان معصوم لوگوں کو اتنی تکلیف میں دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔Flood in Pakistan

Etv Bharat
Etv Bharat

نیویارک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئٹریئس نے پاکستان اور اس کے سیلاب زدگان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، وہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے کے لیے اگلے ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے۔ گوئٹریئس کی جمعہ 9 ستمبر کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ اس کے بعد وہ اس موسمیاتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بے گھر خاندانوں سے بھی ملاقات کریں گے اور دیکھیں گے کہ وہ کس طرح اپنے انسانی ہمدردی پر مبنی اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت کی امدادی کوششوں میں مدد اور لاکھوں افراد کو امداد فراہم کرنے کے لئے کیسے کام کر رہے ہیں۔Flood in Pakistan

دریں اثنا، گوئٹریئس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، "پاکستان بہت دکھ میں ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستانی لوگ مانسون کی بارشوں اور سیلاب کے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں- اس موسمیاتی آفت میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں بے گھر ہیں، اسکول اور صحت کی سہولیات تباہ ہوگئی ہیں، ذریعہ معاش تباہ، اہم انفراسٹرکچر تباہ اور لوگوں کی امیدیں اور خواب دھل گئے ہیں۔ ملک کا ہر صوبہ متاثر ہوا ہے۔

گوئٹریس نے کہا کہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی حیثیت سے انہوں نے لاکھوں افغان مہاجرین کا استقبال کرنے اور ان کی حفاظت کرنے اور کئی معاملات میں اپنے محدود وسائل کا اشتراک کرنے والے پاکستانی عوام کے بے پناہ خیرات جذبہ کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ان معصوم لوگوں کو اتنی تکلیف میں دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ تباہی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فوری نقد امداد سمیت فنڈز جاری کیے ہیں لیکن ضروریات کا پیمانہ سیلابی پانی کی طرح بڑھ رہا ہے۔ اس کے لیے دنیا کی اجتماعی اور ترجیحی توجہ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Pakistan Flood: اقوام متحدہ پاکستان کے لیے سولہ کروڑ ڈالر کی فلیش اپیل شروع کرنے کے لیے تیار

Devastating Floods in Pakistan پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثر

گوئٹرس نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستانی حکومت کی زیرقیادت ردعمل کی حمایت کے لیے 160 ملین ڈالر کی فوری اپیل جاری کر رہا ہے۔ یہ فنڈ 52 لاکھ لوگوں کو خوراک، پانی، صفائی، ہنگامی تعلیم، حفاظت اور صحت کی امداد فراہم کرے گا۔ گوٹیرس نے کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا کے عالمی موسمیاتی بحران کے ہاٹ اسپاٹ میں سے ایک ہے۔ ان ہاٹ اسپاٹ میں رہنے والے لوگوں کے موسمیاتی اثرات سے قبل از وقت مرنے کے امکانات 15 گنا زیادہ ہیں۔ جیسا کہ ہم پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ شدید موسمی واقعات کو دیکھتے رہتے ہیں، یہ توہین آمیز ہے کہ موسمیاتی کارروائی کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے کیونکہ گرین ہاؤس گیسوں کا عالمی اخراج اب بھی بڑھ رہا ہے، جو ہم سب کو ہر جگہ بڑھتے خطرے میں ڈال رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے عالمی برادری سے مدد مانگی ہے۔ آئیے اس بڑے بحران کا فوری اور تعاون کے ساتھ جواب دینے کے لیے مل کر کام کریں۔ آئیے ہم سب یکجہتی کے ساتھ قدم بڑھائیں اور ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کا ساتھ دیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.