Erdogan and Guterres Meet with Zelenskyy جنگ زدہ ملک میں یو این سربراہ اور ترک صدر کی یوکرینی صدر سے ملاقات

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 1:02 PM IST

Ukrainian president Zelenskyy Meets UN Chief and Turkey President in Lviv

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس اور ترک صدر رجب طیب اردوگان نے جمعرات کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ اس دوران تقریباً چھ ماہ سے جاری جنگ کو روکنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کوشش کی گئی لیکن فوری طور پر کسی پیش رفت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ Erdogan and Guterres Meet with Zelenskyy

یوکرین: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس اور ترک صدر رجب طیب اردوگان نے جمعرات کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی تاکہ یوکرین میں تقریباً چھ ماہ سے جاری جنگ کو روکا جا سکے۔ ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بھی اس حوالے سے بات چیت کریں گے، اس لیے کہ جن معاملات پر بات چیت کی جائے گی ان میں سے زیادہ تر کریملن کے معاہدے کی ضرورت ہوگی۔ Erdogan and Guterres Meet with Zelenskyy

قابل ذکر ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین میں فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان کا یہ پہلا دورہ یوکرین ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا دوسرا دورہ تھا۔ اس دورے سے جنگ کی روک تھام کے حوالے سے کوئی بڑی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لیکن کم از کم مخصوص مسائل پر کچھ کامیابی ملنے کی امید ضرور تھی تاہم ابھی کوئی اہم پیش رفت کی اطلاع نہیں ہے۔ یوکرین کے مغربی شہر لیف میں ہونے والی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں رہنماؤں نے جنگی قیدیوں کے تبادلے اور اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ماہرین کے یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کو محفوظ بنانے میں مدد کرنے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جو شدید لڑائی کے درمیان تباہی کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Attack near Nuclear Plant in Ukraine: بھارت کا یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب حملے پر اظہار تشویش

Russia Ukraine Grain Deal: روس یوکرین کا اناج معاہدہ خوراک کے عالمی بحران کو کم کر سکتا ہے

یوکرین روس جنگ کو روکنے کے لیے اور دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے اردوگان نے متعدد دفعہ کوشش کی ہے۔ ترکیہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کا رکن ہے، جس کی گرتی ہوئی معیشت تجارت کے لیے روس پر منحصر ہے اور اس نے دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ملاقات کے بعد ترک صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں۔ فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں جب کہ ایک کروڑ سے زائد یوکرینی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اردوگان نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکی ’’ثالث اور سہولت کار‘‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جنگ کا خاتمہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ترکی نے مارچ میں استنبول میں روسی اور یوکرائنی مذاکرات کاروں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی لیکن جنگ روکنے میں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ دریں اثنا، یوکرین کے حکام نے جمعرات کو کہا کہ یوکرین کے خارکیف علاقے پر روسی میزائل حملوں میں رات بھر کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ اسی دوران روسی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے خارکیف میں غیر ملکی فوجیوں کے ایک اڈے پر حملہ کیا جس میں 90 افراد ہلاک ہوئے۔ اس حوالے سے یوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.