ETV Bharat / international

Zelensky Visit Rome زیلنسکی نے پوپ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کر دیا

author img

By

Published : May 14, 2023, 12:04 PM IST

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی 13 مئی کو روم کے دورے پر تھے۔ اس دوران انہوں نے کیتھولک پادریوں اور سینئر اطالوی حکام سے ملاقات کی۔ Ukrainian president Meet Pope in Rome

زیلنسکی نے پوپ کی ثالثی کی پیشکش کو کیا مسترد
زیلنسکی نے پوپ کی ثالثی کی پیشکش کو کیا مسترد

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ تنازعہ میں ثالثی کی پوپ فرانسس کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس صدر ولادیمیر پوتن سے بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کے روز روم کے دورے کے دوران اطالوی میڈیا، کیتھولک پادریوں اور سینئر اطالوی حکام سے ملاقات کی۔ پوپ کئی بار کیف اور ماسکو کے درمیان ثالثی میں مدد کی پیشکش کر چکے ہیں۔ ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ’’میں آپ کے تقدس کا گہرا احترام کرتا ہوں۔ بات یہ ہے کہ ہمیں ثالثوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں ایک ایکشن پلان پر کام کرنا چاہیے جو منصفانہ پرامن اور یوکرین میں امن کو یقینی بنائے۔‘‘ پوپ نے ویٹیکن میں یوکرین کے صدر کا استقبال کیا اور پال ’چھ‘ آڈینس ہال میں ذاتی طور پر ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Saudi FM Visit to Ukraine: سعودی وزیر خارجہ کا تاریخی دورہ یوکرین، جنگ زدہ ملک کو چارسو ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

واضح رہے کہ مارچ میں کے ماہ میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کیف میں دو طرفہ بات چیت کی اور وسیع تر مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس دوروان کشیدا نے روسی جارحیت کی مذمت کی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ بیان جاری کیا جس کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت قانون کی حکمرانی پر مبنی بین الاقوامی نظام کی بنیاد کو کمزور کرتی ہے، یہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج بنیادی اصولوں بالخصوص علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ نہ صرف یورو-اٹلانٹک کے علاقے میں بلکہ ہند-بحرالکاہل کے علاقے اور اس سے باہر بھی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.