ETV Bharat / international

Ukrainian President Addresses NATO Summit: یوکرینی صدر کا ناٹو کے سربراہی اجلاس سے خطاب، اتحاد ہی روسی جارحیت سے بچا سکتا ہے

author img

By

Published : Mar 25, 2022, 6:17 PM IST

یوکرین پر روس کے حملے گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہیں۔ دریں اثناء یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ناٹو کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بغیر رکاوٹ کے فوجی امداد کی اپیل کی اور ناٹو اتحاد ہمیں تمام ضروری ہتھیار دے کر روسی حملے سے یوکرینی باشندوں کی جان بچا سکتا ہے۔Ukrainian president Addresses NATO Summit

Ukrainian president addresses NATO summit, only NATO can save Russian aggression
یوکرینی صدر کا ناٹو کے سربراہی اجلاس سے خطاب، اتحاد ہی روسی جارحیت سے بچا سکتا ہے

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلا تعطل فوجی امداد کی اپیل کی۔ یوکرین پر روس کے حملے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن اور دیگر ممالک کے رہنما ناٹو کے ارکان کے ساتھ گزشتہ روز ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ زیلنسکی نے ناٹو اتحادیوں کے ساتھ پہلی دفعہ ویڈیو کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم مغرب اور روس کے درمیان پھنس گئے ہیں اور اپنی مشترکہ اقدار کا دفاع کر رہے ہیں۔ جنگ کے دوران سب سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ جب ہم مدد مانگتے ہیں تو ہمیں واضح جواب نہیں ملتا ہے۔'Ukrainian president Addresses NATO Summit

زیلنسکی نے کہا کہ اپنے لوگوں اور شہروں کو بچانے کے لیے یوکرین کو بغیر کسی رکاوٹ کے فوجی مدد کی ضرورت ہے ٹھیک اسی طرح سے جس طرح روس یوکرین کے خلاف اپنے تمام ہتھیار بغیر کسی رکاوٹ کے استعمال کرتا رہا ہے۔ زیلنسکی نے دفاعی سازوسامان فراہم کرنے پر مغربی فوجی اتحاد کا شکریہ بھی ادا کیا، تاہم انہوں نے حملے کے لیے درکار ہتھیاروں کا بھی مطالبہ کیا۔ انھوں نے مزید کہا، "آپ ہمیں اپنے طیاروں کا ایک فیصد دیں، اپنے ٹینکوں کا ایک فیصد دیں، صرف ایک فیصد۔ زیلنسکی نے روس پر فاسفورس بم استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا ہے، فاسفورس ایسا پاؤڈر ہوتا ہے جو آکسیجن کے رابطہ میں آنے کے بعد جسم میں شدید جلن پیدا کرتا ہے۔زیلنسکی نے کہا کہ اتحاد ایک بار پھر روسی حملے سے یوکرینی باشندوں کی جان بچا سکتا ہے، ہمیں تمام ضروری ہتھیار دے کر روسی جارحیت سے بچا سکتا ہے۔

جو بائیڈن انتظامیہ کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ زیلنسکی نے یوکرین میں نو فلائی زون کی اپیل نہیں دہرائی، جسے ناٹو پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔ مغربی ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام ناٹو اور روس کے درمیان براہ راست تصادم کا باعث بن سکتا ہے۔ بائیڈن کے مطابق اس سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ اس سے قبل زیلنسکی نے دنیا سے روس کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

NATO, G7, EU Emergency Meetings: ناٹو اتحاد، یوروپی یونین اور جی سیون کا ہنگامی اجلاس، یوکرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

Russia Ukraine Conflicts: یوکرینی صدر پوتن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو روسی حملے کو ایک ماہ مکمل ہونے پر دنیا کے تمام ممالک سے حملہ آور ملک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ زیلنسکی نے اپنے ویڈیو پوسٹ میں پوری دنیا کے لوگوں سے سڑکوں پر نکلنے اور یوکرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ روس نہ صرف یوکرین کے خلاف بلکہ ہر جگہ لوگوں کی آزادی کے خلاف جنگ چھیڑ رہا ہے اور خطے کے امن کو خطرہ بنا رہا ہے جس کے دیگر جگہوں پر سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.