ETV Bharat / international

Ukraine Rejects Ceasefire Proposal یوکرین نے روس کی عارضی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 12:42 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی جانب سے کرسمس منانے کے لیے عارضی جنگ بندی کی پیشکش کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ روسی آرتھوڈوکس چرچ جولین کیلنڈر کے مطابق 7 جنوری کو کرسمس کا دن منایا جاتا ہے۔ Ukraine Rejects Ceasefire Proposal

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی جانب سے کرسمس کے لیے مختصر جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ یہ ماسکو کی طرف سے مشرقی ڈونباس کے علاقے میں یوکرین کی پیش قدمی کو روکنے اور مزید فوجیوں و ساز و سامان کو لانے کی ایک چال ہے۔جمعرات کی شام، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے وزیر دفاع کو یوکرین کی فرنٹ لائن پر 36 گھنٹے کی جنگ بندی نافذ کرنے کا حکم دیا، جو کہ جمعے کی دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔Ukraine Rejects Ceasefire Proposal

روسی آرتھوڈوکس چرچ جولین کیلنڈر کے مطابق 7 جنوری کو کرسمس کا دن منایا جاتا ہے۔ ایک بیان میں، کریملن نے کہا کہ روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سرپرست کریل، کی اپیل پر غور کرتے ہوئے صدر نے روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع کو 36 گھنٹے کے لیے جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس آرڈر میں یوکرین سے بھی ایسا ہی کرنے کو کہا گیا، تاکہ لوگ جمعہ کو کرسمس کی شام اور ہفتہ کو کرسمس کا دن منا سکیں۔ لیکن قوم سے اپنے رات کے خطاب میں، زیلنسکی نے کہا اب وہ کرسمس کو ایک ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ ڈونباس میں ہمارے فوجیوں کی پیش قدمی کو روکا جا سکے اور فوجی ساز و سامان، فوجیوں کو ہمارے علاقے میں داخل کرنے کا وقت مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War روسی صدر نے یوکرین میں 36 گھنٹے جنگ بندی کا حکم دیا

جنگ بندی کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے، زیلنسکی کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے کہا کہ عارضی جنگ بندی صرف اس صورت میں شروع ہو سکتی ہے جب روس یوکرینی علاقہ چھوڑ دے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ روسی فیڈریشن مقبوضہ علاقے چھوڑ دے، اس کے بعد ہی وہ عارضی جنگ بندی پر عمل کرے گی، روس اپنی منافقت اپنے پاس رکھے۔ ایک اور بیان میں، یوکرینی صدر کے مشیر نے پوتن کی پیشکش کو محض ایک پروپیگنڈہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ روس جنگ کے حوالے سے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے اور یورپیوں کو یوکرین پر دباؤ ڈالنے پر آمادہ کرنا چاہتا ہے۔ یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سکریٹری اولیکسی ڈینیلوف نے ایک ٹویٹ میں کہا، ہم ان (روس) کے ساتھ جنگ ​​بندی پر کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔ اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.