ETV Bharat / international

Russia Ukraine War یوکرین اسلحے کی کمی سے فی الحال جوابی حملہ کرنے سے قاصر، زیلنسکی

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 10:26 AM IST

روس اور یوکرین کے درمیان ایک سال سے جنگ جاری ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'یوکرین اسلحے کی کمی کی وجہ سے جوابی کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔' ukraine currently unable to launch retaliatory strike

یوکرین اسلحے کی کمی سے فی الحال جوابی حملہ کرنے سے قاصر، زیلنسکی
یوکرین اسلحے کی کمی سے فی الحال جوابی حملہ کرنے سے قاصر، زیلنسکی

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک موجودہ حالات میں اسلحے کی کمی کی وجہ سے جوابی کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔ دی یومیوری شمبن اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو میں، صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا، "ہم فی الحال جوابی حملہ کرنے سے قاصر ہیں۔ ہم اپنے بہادر جانباز فوجیوں کو بغیر ٹینکوں، توپ خانہ اور کثیر مقصدی راکٹ سسٹم (ایچ آئی ایم اے آر ایس) کے بغیر فرنٹ لائن پر نہیں بھیج سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین اس وقت اپنے اتحادیوں کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی کا انتظار کر رہا ہے اور ملک کے مشرقی حصے میں حالات نامساعد ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعہ کو کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے زیلنسکی کو سننے کے بعد، یورپی یونین کے رہنماؤں نے یوکرین کے صدر کو یقین دلایا کہ وہ روس کے خلاف جدوجہد جیتنے میں ان کی مدد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War یوکرین نے ڈونیٹسک میں پندرہ راکٹ فائر کیے

واضح رہے کہ جمعہ کو یوکرین کے کئی علاقوں میں روسی حملوں میں کم از کم 10 شہری ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے، یوکرین کے صدارتی دفتر نے یہ اطلاع دی۔ مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک صوبے کے قصبے کوستیانتینیوکا میں ایک امدادی مرکز پر روسی میزائل گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ روسیوں نے کوستیانتینیوکا پر ایس300 طیارہ میزائلوں سے حملہ کیا۔ ڈونیٹسک کی حکومت پاولو کریلینکو کے مطابق مرنے والے شہری پناہ گزین تھے۔ وہیں شمال مشرقی علاقے کی انتظامیہ نے کہا کہ بلوپیلیا صوبے کے قصبے سومی میں فضائی حملوں میں دو شہری ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.