ETV Bharat / international

Two Members Of Sikh Community Shot Dead In Pakistan: پاکستان کے پشاور میں فائرنگ سے دو سکھ شہری ہلاک

author img

By

Published : May 15, 2022, 5:08 PM IST

Updated : May 16, 2022, 2:48 PM IST

شہر پشاور میں نامعلوم بندوق برداروں نے دو سکھ شہری پر گولی سے حملہ کر اسے ہلاک کردیا۔ اس کی جانکاری وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود علی نے دی ہے Two Sikh Civilians Killed in Peshawar ۔

Sikh civilians killed in Pakistan
Sikh civilians killed in Pakistan

اسلام آباد: پاکستان کے شہر پشاور میں اتوار کو نامعلوم بندوق برداروں نے سکھ برادری کے دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ اطلاع وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دی۔ وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کیاکہ "نامعلوم مسلح افراد نے پشاور کے علاقے سربند میں سکھ برادری کے دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا" Two Sikh civilians were killed in Pakistan۔

مسٹر خان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ قتل میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لیے ضروری کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں:

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق مرنے والوں کی شناخت سلجیت سنگھ (42) اور رنجیت سنگھ (38) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ پشاور کے بٹہ تال بازار میں مصالحہ جات بیچنے والے دکاندار تھے۔ فائرنگ کے وقت دونوں مصالحہ فروخت کر رہے تھے۔

(یو این آئی)

Last Updated : May 16, 2022, 2:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.