ETV Bharat / international

Toshakhana Case توشہ خانہ معاملہ میں عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ معطل

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 9:03 PM IST

Updated : Mar 8, 2023, 6:32 AM IST

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو معطل کردیا ہے اور 13 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ معاملے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو معطل کرتے ہوئے انھیں 13 مارچ کو سیشن عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔اس سے قبل توشہ خانہ کیس میں سیشن کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کل توشہ خانہ معاملے میں گزشتہ ماہ جاری کیے گئے وارنٹ کو معطل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا کیونکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کیس کی سماعت سے اکثر غیر حاضر رہتے تھے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل ایڈووکیٹ علی بخاری نے عدالت سے کیس کی سماعت آج کرنے کی استدعا کی جسے منظور کرلیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا حکم حقائق اور قانون کے منافی ہے اور ہر کیس کو اس کے منفرد حالات میں دیکھنا ہوگا۔ یہ بھی عرض کیا گیا ہے کہ حکم کی وجہ سے درخواست گزار کی آزادی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے متعدد حالیہ فیصلوں کے ذریعے قانون کی تشریح ملزمان کے حق میں کی اور کیس کے حالات کے مطابق جدید تکنیک اپنائی جبکہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے قانون میں ترامیم کو نظر انداز کرتے ہوئے احکامات جاری کیے گئے۔دریں اثنا، لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan letter to Chief Justice عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرہ لاحق، چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط

یواین آئی

Last Updated : Mar 8, 2023, 6:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.