ETV Bharat / international

اسرائیل فوج نے غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے الشفا اسپتال کو خالی کرا لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 9:11 PM IST

الشفا اسپتال کو خالی کرا لیا
الشفا اسپتال کو خالی کرا لیا

غزہ کے ہیلتھ ڈائریکٹر منیر البرش نے بتایا کہ اسپتال میں 650 مریضوں میں سے صرف 100 سے 120 افراد باقی ہیں اور انہیں انخلاء کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی ضرورت ہے۔Israel Army Evacuated Al Shifa Hospital

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے شفا ہسپتال سے تمام مہاجرین اور زیادہ تر مریضوں کو زبردستی اسپتال سے نکال دیا۔ غزہ کے ہیلتھ ڈائریکٹر منیر البرش نے بتایا کہ اسپتال میں 650 مریضوں میں سے صرف 100 سے 120 افراد باقی ہیں اور انہیں انخلاء کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ہسپتال میں انکیوبیٹرز میں رکھے گئے بچوں کو ہٹانے سے روکا جا سکے، مریضوں کی مدد کے لیے صرف 5 ڈاکٹروں کو چھوڑ سکتے ہیں۔

ہسپتال میں بے گھر فلسطینیوں کو پیدل جانے کا کہنے کی وضاحت کرنے والے برش نے بتایا کہ وہ مریضوں کو اسٹریچرز اور وہیل چیئرز پر گھسیٹتے ہوئے اسپتال سے نکل گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے شفا اسپتال میں مریضوں اور بے گھر فلسطینیوں سے کہا کہ وہ سفید جھنڈوں کے ہمراہ صبح نو بجے اپنے ہاتھ ہوا میں بلند کرتے ہوئے اسپتال سے باہر نکل جائیں، "بے گھر ہونے والے شہریوں مریضوں اور زخمیوں کا باہر نکلنے کے لیے جمع ہونا ایک بھیانک نظارہ تھا۔ان میں ایسے بچے بھی تھے جن کے ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے تھے، بعض کو ان کے باپوں نے گود میں اٹھایا ہو ا تھا۔"

یہ بھی پڑھیں: الشفاء اسپتال میں بچے 'کسی بھی لمحے' مر سکتے ہیں

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ ہسپتال سے نکلنے کے لیے ٹینکوں کے درمیان کھلی ہوئی راہداری سے گزرے، برش نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے شفا ہسپتال کے انخلاء کے دوران اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کو مدد کرنے کی اجازت بھی نہیں دی۔ یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.