Washington DC Shooting: واشنگٹن میں موسیقی تقریب میں فائرنگ سے نابالغ کی موت، متعدد زخمی

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 3:40 PM IST

Teenager killed several injured including police officer in Washington DC shooting

امریکہ کا دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ Washington DC Shooting سے ایک نابالغ کی موت ہوگئی جب کہ ایک پولیس افسر سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ اتوار کے روز شام 6 بجے ایک موسیقی تقریب میں کی گئی تھی۔

واشنگٹن: امریکا میں فائرنگ کے واقعات نہیں رک رہے ہیں۔ اس مرتبہ فائرنگ کا واقعہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا۔ Washington DC Shooting فائرنگ سے ایک نابالغ کی موت اور ایک پولیس افسر سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب موسیقی تقریب میں کی گئی۔ ڈی سی ڈیپارٹمنٹ نے ٹویٹر پر کہا، "میٹرو پولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ (ایم پی ڈی ) 14th اور یو اسٹریٹ، این ڈبلیو کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ یہ علاقہ دکانوں، ریسٹورینٹ اور باروں سے بھرا ہوا ہے۔ اس واقعہ میں ایک پولیس افسر سمیت کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

میٹروپولیٹن پولیس کے سربراہ رابرٹ کونٹی نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ سے ایک 15 سالہ نوجوان ہلاک ہوا، جب کہ دو مقامی شہریوں اور ایک پولیس افسر سمیت تین نوجوان زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق کسی کو گولی نہیں لگی تاہم بھگدڑ میں تین افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ"ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ لوگوں کو ان کے اعمال کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ جب آپ کے پاس کسی گھنے علاقے میں ایک بڑا اجتماع ہوتا ہے، تو اسے ایک خطرناک واقعہ بنانے کے لیے بندوق سے حملہ کرنے کے لیے صرف ایک شخص کی ضرورت ہوتی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:

Shooting in Philadelphia: امریکہ کے فلاڈیلفیا میں فائرنگ، تین افراد ہلاک

US VP calls for Ban on Assault Weapons: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی اپیل کی

Donald Trump on Texas School Firing: امریکہ یوکرین کے بجائے اپنے اسکولوں کی سکیورٹی فنڈنگ پر توجہ دے، ٹرمپ

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں اس طرح کے فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بچوں اور خاندانوں کی حفاظت کے لیے ایسے ہتھیاروں پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔ آنے والے دنوں میں بائیڈن بندوق خریدنے کی عمر 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کر سکتے ہیں۔ گن وائلنس آرکائیو کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس سال اب تک امریکہ بھر میں فائرنگ کے واقعات میں 20,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.