Migrants Killed on Spanish Border: اسپین کی سرحد میں داخل ہونے کے لیے بھگدڑ مچنے سے 18 تارکین وطن ہلاک

author img

By

Published : Jun 25, 2022, 1:22 PM IST

Migrants Killed on Spanish Border

اسپین کے سرحدی علاقے میلیلا میں جمعہ کے روز تقریباً 2,000 تارکین وطن نے سرحد پر ایک اونچی باڑ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران وہاں بھگدڑ مچنے سے 18 لوگوں کی موت ہو گئی۔ Migrants Killed on Spanish Border

میڈرڈ: اسپین کے شمالی افریقی علاقے میلیلا میں تارکین وطن اور سرحدی اہلکاروں کے درمیان دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد سرحد میں داخل ہونے کے لیے بھگدڑ میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ Stampede to Enter the Spanish Border has Killed 18 Migrants. وی او اے نیوز نے مراکشی اور ہسپانوی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کے روز تقریباً 2,000 تارکین وطن نے سرحد پر ایک اونچی باڑ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران وہاں بھگدڑ مچنے سے 18 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ Migrants on Spanish Border


مراکش کی وزارت داخلہ نے قبل ازیں کہا تھا کہ اس واقعے میں پانچ تارکین وطن ہلاک اور 76 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ بعد ازاں مزید 13 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ مراکشی سیکورٹی فورسز کے تقریباً 140 ارکان زخمی بھی ہوئے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.