ETV Bharat / international

Sri Lanka Crisis: سری لنگا میں خوراک کا بحران، حکومت حالات سے نمٹنے کیلئے پرعزم، وزیراعظم وکرما سنگھے

author img

By

Published : Jun 18, 2022, 8:28 PM IST

وزیر اعظم رانل وکرما سنگھے نے خبردار کیا ہے کہ سری لنکا میں خوراک کے بحران Food Crisis in Sri Lanka سے 4 سے 5 ملین افراد براہ راست متاثر ہو رہے ہیں لیکن حکومت صورتحال پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے۔

sri lankan PM
وزیر اعظم رانل وکرما سنگھے

کولمبو: سری لنکا میں غیر معمولی اقتصادی بحران کے درمیان، سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں خوراک کے بحران Food Crisis in Sri Lanka کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈیلی مرر اخبار کی رپورٹ کے مطابق، فوڈ سکیورٹی کی کمیٹی Sri Lanka Food Security Committee کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وکرما سنگھے نے کہا کہ سری لنکا میں خوراک کے بحران سے تقریباً 4 سے 5 ملین افراد براہ راست متاثر ہوں گے، اور اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارکان پارلیمنٹ 225 ڈویژنوں میں فوڈ سیکیورٹی پروگراموں کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

انہوں نے ایم پی نمل لانسا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی جو خوراک کے بحران کو کم کرنے کی کوشش کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کمیٹی دو ہفتوں میں لائحہ عمل تیار کرے۔ وکرما سنگھے نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ماہی گیر برادری کو ترجیحی بنیادوں پر خوراک، گیس اور ایندھن فراہم کریں۔ اس کے علاوہ بچوں کے گھروں، نرسنگ ہومز اور معذور افراد کے گھروں کے لیے فوڈ سیکیورٹی پر خصوصی زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Crisis: مغربی ملکوں کی پابندیوں کے باوجود سری لنکا روس سے تیل خرید سکتا ہے

اس سال مارچ سے، سری لنکا، جو پہلے ایک متوسط ​​آمدنی والا ملک تھا، ملک کی آزادی کے بعد سے زبردست معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ ملک میں شدید مظاہروں نے سیاسی بدامنی کو جنم دیا ہے جس کے نتیجے میں صدر گوٹابایا راجہ پکسے کے بھائی مہندا راجا پاکسے نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور مئی میں رانیل وکرما سنگھے کو ملک کا وزیر اعظم بنایا گیا ہے۔

ملک میں غیرملکی ذخائر کی کمی اور بین الاقوامی قرضوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ملک کی ناکامی کی وجہ سے معیشت تیزی سے بحران کا شکار ہے۔ اقتصادی بحران نے خاص طور پر غذائی تحفظ، زراعت، ذریعہ معاش اور صحت کی خدمات تک رسائی کو متاثر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطح کے اہلکار نے بتایا کہ سری لنکا کی کل آبادی کا 22 فیصد یا 4.9 ملین افراد اس وقت امداد کے محتاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.