ETV Bharat / international

Night Club Shooting in Houston امریکی شہر ہیوسٹن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے چھ افراد زخمی

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 3:55 PM IST

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے 6 افراد کو گولیاں لگیں جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ ایناپولس، میری لینڈ میں ایک نجی رہائش گاہ پر اجتماعی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

Six people injured in a night club shooting in Houston
امریکی شہر ہیوسٹن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے چھ افراد زخمی

ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس چیف ٹرائے فائنر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہاں کلب کی پارکنگ میں ہونے والی فائرنگ میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی علی الصبح ہونے والی فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 20 سے 30 کے درمیان تھیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔دیگر پانچ زخمیوں کی حالت ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد کتنی تھی۔ کسی بھی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے اور جائے وقوعہ پر لگائے گئے کیمرے کو تحقیقات کے حصے کے طور پر جائزہ لیا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن میں جمعے کی رات بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

امریکہ میں فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اتوار کے ہی روز امریکی کیپیٹل ہل سے 30 میل دور قصبے ایناپولس، میری لینڈ میں ایک نجی رہائش گاہ پر اجتماعی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ ایناپولس کے پولیس چیف ایڈ جیکسن نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ریاست کے دارالحکومت شہر میں پیڈنگٹن پلیس کے 1000 بلاک میں فائرنگ کے تبادلے کے درمیان پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے علاوہ اتوار کی صبح نیویارک کے علاقے سائراکیز میں ایک اسٹریٹ پارٹی کے دوران تشدد پھوٹ پڑا۔ اس تشدد میں تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔ سائراکیز پولیس نے بتایا کہ ڈیوس اسٹریٹ کے 100 بلاک کے قریب اسٹریٹ پارٹی میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس دوران کسی نہ کسی معاملے پر جھگڑا ہوا جس میں چاقو اور بندوقوں کا بھی استعمال گیا۔ تشدد میں 4 افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے، چاقو لگنے سے 6 افراد زخمی اور کار کی ٹکر سے 3 افراد زخمی ہوئے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں 3 مرد اور 10 خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 17 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ تمام زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔کسی کو شدید چوٹ نہیں آئی ہے اور سبھی خطرے سے باہر ہیں۔ متاثرہ افراد کو علاقے کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گولی لگنے والوں میں 17 سالہ لڑکی، 20 سالہ خاتون، 20 سالہ مرد اور 22 سالہ خاتون شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.