ETV Bharat / international

Boats Capsize in Libya لیبیا کے ساحل کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے سے ستاون تارکین وطن ہلاک

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 9:31 AM IST

تارکین وطن کو لے کر یورپ جانے والی ربڑ کی کشتی لیبیا کے ساحل کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 57 افراد ہلاک ہو گئے۔ migrants died after boats capsized in Libyan

Boats Capsize in Libya
لیبیا کے ساحل کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے سے 57 تارکین وطن ہلاک

طرابلس: لیبیا کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 57 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ لیبین کوسٹ گارڈ کے مطابق امدادی کارکن نے بتایا کہ بحیرہ روم میں دو مختلف مقامات پر دو کشتیوں کے ڈوب جانے سے کم از کم 57 افراد ہلا ک ہو گئے۔ کوسٹ گارڈ افسر نے بتایا کہ ایک بچے سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، تارکین وطن کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش، شام، تیونس اور مصر سے ہے تاہم حادثے کا شکار کشتیوں کے چار مسافر تیر کر ساحل تک آنے میں کامیاب ہو گئے۔ زندہ بچ جانے والے ایک مصری شخص نے بتایا کہ ڈوبنے والی ایک کشتی میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے، کشتی پر سوار افراد چلاتے رہے کہ کشتی ڈوب رہی ہے لیکن کشتی کے مالک نے ان کی بات پر کوئی توجہ نہیں دی اور کشتی کو روکنے سے انکار کر دیا۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پانی پر تیرتی اور ساحلوں پر پڑی مزید لاشیں مل سکتی ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں میں تین پاکستانی ایک مصری اور ایک شامی بچہ شامل ہے۔ آئی او ایم نے کہا کہ اس سال اب تک لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی آفات میں کم از کم 537 افراد ڈوب کر یا لاپتہ ہو چکے ہیں، جبکہ 4,300 سے زیادہ کو روک کر ساحل پر واپس لایا گیا ہے۔ آئی او ایم کے مطابق، 2022 میں لیبیا سے کم از کم 529 تارکین وطن ہلاک اور 848 لاپتہ ہوئے، جب کہ 24,680 سے زائد کو روکا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Illegal Migrants Rescued: لیبیا کے ساحل سے 302 غیرقانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.