Russian Embassy On Issuance of visas افغانستان میں روسی سفارت خانے نے ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کی

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 10:40 PM IST

Updated : Sep 13, 2022, 10:47 PM IST

Etv Bharat

افغانستان میں روسی سفارت خانے نے منگل کو کہا کہ اس نے ویزا اور دستاویزات کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے۔یاد رہے کہ کابل میں 5 ستمبر کو روسی سفارت خانے کے قونصل خانے کی عمارت کے نزدیک دھماکہ ہوا تھا۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق دہشت گردانہ حملے میں سفارتی مشن کے دو ملازمین ہلاک ہو گئے۔Russian Embassy On Issuance of visas

ماسکو/کابل: افغانستان میں روسی سفارت خانے نے منگل کو کہا کہ اس نے ویزا اور دستاویزات کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے، لیکن وہ پہلے سے منظور شدہ دستاویزات جاری کرنے کے متبادل پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے وزیٹروں سے کہا کہ وہ فی الحال ذاتی طور پر قونصل خانے کے شعبہ میں نہ آئیں۔Russian Embassy On Issuance of visas

سفارت خانے نے کہا کہ روسی شہری ہنگامی صورت حال میں قونصلر امداد کے لیے فون پر رابطہ کر سکتے ہیں: +93-798-023-793

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 5 ستمبر کو روسی سفارت خانے کے باہر بم دھماکوں کی اس وقت اطلاع موصول ہوئی جب لوگ ویزوں کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والے 20 افراد میں سے دو روسی سفارت کار بھی بتائے جارہے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ روسی سفارت خانہ افغانستان کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے جو دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امید کا اظہار کیا کہ حملے کے ذمہ داروں اور مجرموں کو جلد از جلد پکڑ لیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ دھماکہ شہر ہرات کے ایک مسجد میں خودکش بم دھماکہ جس میں بیس افراد ہلاک ہوئے تھے، کے دون بعد ہوا ہے۔

اس حملے کی دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ طلوع نیوز نے رپورٹ کیا کہ افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ، یوناما اور ایران اور پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی مذمت کی اور افغانستان میں عبادت گاہوں پر مہلک حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Russian Embassy in Kabul کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر بم دھماکہ، 20 افراد ہلاک

Last Updated :Sep 13, 2022, 10:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.