ETV Bharat / international

Russia Ukraine War یوکرین کے پاور پلانٹس پر روس کے نئے حملے، پانی اور بجلی سپلائی منقطع

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 6:24 PM IST

Russia Ukraine War, New Russian attacks on Ukrainian power plants
یوکرین کے پاور پلانٹس پر روس کے نئے حملے

روس کی فوج نے ایک بار پھر یوکرین کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں کے حصے میں بجلی اور پانی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ روس شہریوں کو دہشت زدہ کررہے اور ماررہے ہیں۔ Russia Ukraine War

کیف: روسی فوج نے یوکرین میں ایک بار پھر پاور پلانٹس کو نشانہ بناتے ہوئے کیف اور دیگر بڑے شہروں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ بی بی سی نے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے معاون کریلو تیموشینکو کے حوالے سے بتایا کہ کیف میں تین دھماکے ہوئے جس میں وسطی شہر دنیپرو میں دو پاور پلانٹس کو شدید نقصان پہنچا اور کیف کے مغرب میں زائٹومر میں بجلی اور پانی منقطع ہو گیا۔Russia Ukraine War

کیف پر تازہ ترین حملے کامیکاز ڈرون حملے کے 24 گھنٹے بعد ہوئے ایرانی ساختہ بغیر پائلٹ 'کامیکازی' ڈرون نے دارالحکومت اور شمالی شہر سمی میں کم از کم آٹھ افراد کو ہلاک کیا اور سینکڑوں قصبوں اور دیہاتوں میں بجلی کی بندش کے ساتھ اہم انفراسٹرکچر کو متاثر کیا۔ صدر نے کہا کہ روسی قابض شہریوں کو دہشت زدہ کررہے اور ماررہے ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں تھا کہ منگل کے حملوں میں ڈرونز کا استعمال کیا گیا تھا، تاہم صدارتی دفتر کے نائب سربراہ تیموشینکو نے بتایا کہ جنوبی شہر میکولائیو میں ایک رہائشی عمارت پر پوری رات ایک ایس-300 طیارہ شکن میزائل داغا گیا، جس میں ایک شخص مارا گیا۔ شہر کی پھول منڈی بھی تباہ ہو گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ شہر پہلے سے ہی بلیک آؤٹ کا سامنا کر رہے ہیں۔ حکام نقصان کی مرمت کے لیے مستعد ہوگئے ہیں، لیکن موسم سرما سے پہلے ہوئے حملوں نے اس بات کے تعلق سے تشویش میں اضافہ کردیا ہے کہ سسٹم کام کیسے کرے گا۔ کچھ شہروں میں یوکرینین بجلی جنریٹر اورگیس برنر خریدرہے ہیں جبکہ ملک بھر میں لوگوں سے اس مشکل وقت میں اپنی توانائی کی کھپت کو کم کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine war کیف پر ایرانی ساختہ ڈرون کامیکاز سے حملہ، حاملہ خاتون سمیت چار شہری ہلاک

دیگر حملوں میں منگل کی صبح شمال مشرقی شہر خارکیف میں گولہ باری کی اطلاع ملی۔ کیف میں ایک پاور پلانٹ پر حملے نے دریائے دنیپرو کے کنارے پر بجلی اور پانی کے بغیر ایک علاقہ متاثر ہوا۔ کیف کے مغرب میں واقع زائتومیر میں میئر نے کہا کہ شہر میں بجلی یا پانی نہیں ہے اور ہسپتال بیک اپ پاور پر کام کر رہے ہیں۔ جنوبی شہر زائپوریزیا میں انفراسٹرکچر بھی متاثر ہوا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.