ETV Bharat / international

Russia Ukraine War روس اور یوکرین کا ایک دوسرے پر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر گولہ باری کا الزام

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 9:36 PM IST

Russia and Ukraine accuse each other of shelling around nuclear power plant
روس اور یوکرین کا ایک دوسرے پر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر گولہ باری کا الزام

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعہ کے درمیان ہفتہ کی شام اور اتوار کی صبح زاپورزہزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زور دار دھماکوں نے ہلا کر رکھ دیا، اس طرح کے حملوں سے بڑی جوہری تباہی کا خطرہ ہے۔ حالیہ مہینوں میں روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر حملوں کا الزام لگاتے ہوئے پلانٹ پر گولہ باری کی ہے۔ Russia Ukraine War

روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر جنوبی یوکرین میں روس کے زیر کنٹرول جوہری پاور پلانٹ زاپورزہزیا کی حدود میں گولہ باری کے الزامات لگائے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے ایٹمی ٹیکنالوجی کے نگران ادارے جس کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم بھی پلانٹ میں موجود ہے، نے کہا کہ پلانٹ کی حدود میں ہفتے اور اتوار کے روز طاقتور دھماکے ہوئے تھے۔یہ یوکرین میں موجود روس کے زیر قبضہ یورپ کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے۔

روسی فوج نے اپنے یک بیان میں کہا کہ یوکرین اپنی اشتعال انگیز کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جن کا مقصد نیوکلیئر پاور پلانٹ میں بڑی تباہی کے سنگین خطرات اور خدشات پیدا کرنا ہے۔ روسی فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گولہ باری کے باوجود تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے۔ روسی فوج نے کہا کہ فائر کیے گئے میزائل پلانٹ کی ان پاور لائنوں کے قریب پھٹے جو چوتھے اور پانچویں پاور یونٹ اور خصوصی عمارت نمبر 2 کو سپلائی فراہم کرتی ہیں۔

روسی نیوکلیئر ایجنسی روساٹوم کے مشیر نے سرکاری خبر رساں ادارے تاس کو بتایا کہ خصوصی عمارت میں جوہری ایندھن موجود ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین نے پلانٹ کو بجلی فراہم کرنے والی لائنوں پر شیلنگ کی۔ دوسری جانب، یوکرین کی جوہری توانائی کے ادارے انرگوٹوم نے روسی فوج پر یوکرین کی بجلی فراہمی کو مزید محدود کرنے کے لیے پلانٹ کے ضروری انفراسٹرکچر پر گولہ باری کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: Zelenskiy Urges G20 Leaders زیلینسکی نے جی ٹوئنٹی رہنماؤں سے جنگ ​​ختم کرنے کی بات کی

اپنے ایک جاری بیان میں ادارے نے کہا کہ 20 نومبر بروز اتوار کی صبح روس کی جانب سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں جوہری پاور پلانٹ کی حدود میں کم از کم 12 گولے گرے۔ اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ ہفتے کی شام اور اتوار کے روز ہونے والے ایک درجن سے زیادہ دھماکوں نے یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔ جوہری توانائی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملوں سے بڑی جوہری تباہی کا خطرہ ہے۔ آئی اے ای اے کے سربراہ جنرل رافیل گروسی نے روس اور یوکرین پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد جوہری پاور پلانٹ زاپورزہزیا کے ارد گرد جوہری حفاظت اور حفاظتی زون کو نافذ کریں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.