ETV Bharat / international

Turkiye Presidential Election  اردوان پچاس فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام، دوسرے مرحلے کی پولنگ کا امکان

author img

By

Published : May 15, 2023, 5:26 PM IST

Updated : May 15, 2023, 5:36 PM IST

ترکیہ میں ایک بار پھر نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو سکتی ہے۔ کیونکہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران کوئی امیدوار فیصلہ کن برتری حاصل نہیں کر سکا جس کے بعد اب فتح کا فیصلہ 28 مئی کو رن آف الیکشن میں ہونے کا امکان ہے۔ runoff likely in Turkiye Presidential Election

ترکیہ صدارتی انتخابات میں رن آف الیکشن متوقع
ترکیہ صدارتی انتخابات میں رن آف الیکشن متوقع

انقرہ: ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران کوئی امیدوار فیصلہ کن برتری حاصل نہ کرسکا جس کے بعد اب فتح کا فیصلہ 28 مئی کو رن آف الیکشن میں ہونے کا امکان ہے۔ ترکیہ کے اہم ترین انتخابات کے تقریباً مکمل نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردوان جیتنے کے لیے درکار 50 فیصد کی حد سے بہت کم مارجن سے پیچھے رہ گئے۔ گزشتہ روز ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردوان ڈالے گئے کُل ووٹوں کا 49.42 فیصد حاصل کر سکے جبکہ ان کے مدمقابل کمال قلیچ داراوغلو 44.95 فیصد ووٹ حاصل کر سکے، رپورٹ کے مطابق ان انتخابات کے لیے ووٹرز کا ٹرن آف تقریباً 90 فیصد رہا۔ ڈان نیوز کے مطابق سیکولر ترکیہ کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار صدارتی انتخابات کا فیصلہ 28 مئی کو ہونے والے رن آف الیکشن میں ہو سکتا ہے۔ قبل ازیں کمال قلیچ داراوغلو نے برتری حاصل ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھی رن آف الیکشن کے ناگزیر ہونے کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری قوم کہتی ہے دوسرا مرحلہ تو ہم یقینی طور پر دوسرا مرحلہ جیت جائیں گے، معاشرے میں تبدیلی کا عزم 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ طیب اردوان نے ترکیہ کو ایک فوجی اور جیو پولیٹیکل ہیوی ویٹ بنا دیا ہے جو شام سے یوکرین تک پھیلے ہوئے تنازعات میں کردار ادا کر رہا ہے۔ قدامت پسند ترکوں کی اکثریت کے نزدیک طیب اردوان کو خاصی مقبولیت حاصل ہے جنہوں نے اُن کے دور حکومت کے دوران تیزی سے ترقی کا مشاہدہ کیا، کئی مذہبی ووٹرز طیب اردوان کی جانب سے اسکارف پر سیکولر دور میں عائد پابندیوں کو ہٹانے اور مزید اسلامی اسکولوں کو متعارف کرانے کے فیصلے پر مشکور ہیں۔ گزشتہ روز ووٹ ڈالنے کے بعد ایک ووٹر رجب ترکتان نے کہا کہ سب سے زیادہ ضروری بات یہ ہے کہ ہم ترکیہ کو تقسیم نہ کریں، ہم اپنی ذمہ داری اور طیب اردوان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Turkey Election ہم اب بھی جیت سکتے ہیں، رجب طیب اردوان

یو این آئی

Last Updated : May 15, 2023, 5:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.