ETV Bharat / international

Qatar Summons Indian Envoy: پیغمبراسلامﷺ کی شان میں گستاخی، قطر، کویت کے بعد ایران نے بھی بھارتی سفیر کو طلب کیا

author img

By

Published : Jun 5, 2022, 8:02 PM IST

Updated : Jun 5, 2022, 10:38 PM IST

Qatar summons Indian envoy over controversial remarks by BJP Nupur Sharma
نپور شرما کے پیغمبر اسلامﷺ سے متعلق متنازع بیان پر قطر نے بھارتی سفیر کو طلب کیا

نپور شرما کے پیغمبراسلامﷺ کے بارے میں متنازع بیان پر قطر، کویت کے بعد ایران نے بھارتی سفیر کو طلب کیا ہے۔ Qatar Summons Indian Envoy قطر کی جانب سے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو قطر کے دورے پر ہیں۔ اتوار کو بی جے پی نے ان کے بیان سے خود کو الگ کیا اور انہیں پارٹی سے معطل بھی کر دیا ہے۔

ایران تیسرا عرب ملک بن گیا ہے جس نے بی جے پی رہنماؤں نپور شرما اور نوین کمار جندال کے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف متنازع بیانات پر ہندوستانی سفیر کو طلب کیا ہے۔ اس سے قبل قطر اور کویت نے بھی ہندوستانی سفیروں کو طلب کیا اور بی جے پی لیڈروں کے متنازع تبصروں کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا۔ کویت کے نائب وزیر خارجہ برائے ایشیا نے بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے دیے گئے "بدسلوکی بیانات" پر احتجاج کا ایک نوٹ سونپا۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

بھارت میں پیغمبر اسلامﷺ پر متنازع بیان کے حوالے سے قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا اور بھارتی سفیر کو بھی طلب کیا۔ Qatar Summons Indian Envoy اس پیش رفت پر دوحہ میں بھارتی سفارت خانے کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قطر کی جانب سے قابل اعتراض ٹویٹس پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ جس کے جواب میں بھارت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ ٹویٹس حکومت ہند کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے۔ حکومت ہند تنوع میں اتحاد کی مضبوط ثقافتی روایات کے مطابق تمام مذاہب کا سب سے زیادہ احترام کرتی ہے۔ توہین آمیز ریمارکس کرنے والوں کے خلاف پہلے ہی سخت کارروائی کی جا چکی ہے۔ بھارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں ایسے شرپسند عناصر کے خلاف مل کر کام کرنا چاہیے، جن کا مقصد ہمارے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کو کم کرنا ہے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

غور طلب ہے کہ ہفتہ کو ہی بھارت کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو قطر پہنچے ہیں۔ اتوار کو انہوں نے یہاں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی سے ملاقات کی۔اور دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر بات چیت کی اور تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔نائیڈو کا ہفتہ کو قطر پہنچنے پر دوحہ ہوائی اڈے پر ان کا رسمی استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نائب صدر 30 مئی سے 7 جون تک اپنے تین ملکی دورے کے آخری مرحلے میں عرب ملک پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

BJP suspends Nupur Sharma: پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی، نپور شرما پارٹی سے معطل

BJP on Insult of Religious Personalities: بی جے پی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے، نپورشرما کے متنازع بیان سے کنارہ کشی

Omar Abdullah on BJP's Action against Nupur Sharma: نپور شرما کے خلاف بی جے پی کی اچانک کاروائی بین الاقوامی ردعمل کا اثر، عمرعبداللہ

Last Updated :Jun 5, 2022, 10:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.