ETV Bharat / international

Election of New PM of Pakistan: شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کر دیے

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 4:18 PM IST

Updated : Apr 10, 2022, 5:05 PM IST

پاکستان کی قومی اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب Election of New PM of Pakistan کے لیے تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی اور متحدہ اپوزیشن نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ گذشتہ دیر رات عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ ڈالے گئے تھے۔

شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف
شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف

پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی میں پیر کو نئے وزیر اعظم کے لیے ووٹنگ کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ Election of New PM of Pakistan قومی اسمبلی میں ہونے والے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں، تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی اور متحدہ اپوزیشن نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دیر رات اتوار کی صبح تک جاری رہنے والی کارروائی میں، حکمراں جماعت کے ارکان کی غیر موجودگی اور اسپیکر کے استعفیٰ کے بعد ایوان زیریں میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی گئی، جس میں عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ ڈالے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Bowled Out As Pakistan PM: عمران خان اب پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے، 174 ووٹوں سے عدم اعتماد تحریک کامیاب

شہباز شریف پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی ہیں۔ وہ پاکستان کے پنجاب صوبہ کے تین بار وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں اور فی الحال قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔ اس کے علاوہ شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ-نواز کے صدر بھی ہیں۔ سال 2018 میں نواز شریف کو عہدے سے نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ-نواز کا صدر بنایا گیا۔ جبکہ شاہ محمود قریشی زرداری حکومت میں پاکستان کے وزیر خارجہ رہے 31 مارچ 2008ء تا فروری 2011ء پیپلز پارٹی کے فعال رکن رہے۔ زرداری حکومت سے بدظن ہو کر وزارت سے استعفی دے دیا اور بالآخر نومبر 2011ء میں زرداری جماعت اور پارلیمان سے بھی مستعفی ہو گئے، اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس وقت وہ عمران خان کی کابینہ میں وزیر خارجہ پاکستان کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

Last Updated : Apr 10, 2022, 5:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.