ETV Bharat / international

SCO summit in Samarkand نریندر مودی کی چینی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 3:54 PM IST

وزیراعظم مودی نے اس سے قبل 25 دسمبر 2015 کو شہباز شریف سے ان کی آبائی رہائش گاہ لاہور میں ملاقات کی تھی جب وہ ان کے بڑے بھائی اور اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر افغانستان سے دہلی واپسی کے دوران اچانک لاہور پہنچ گئے۔ SCO summit in Samarkand

PM Modi, Shehbaz, Xi and Putin likely to meet at SCO summit in Samarkand
سمرقند میں وزیراعظم مودی کی چینی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

شنگھائی تعاون تنظیم کا 22 واں سربراہی اجلاس اس ہفتے 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان میں منعقد ہونے والا ہے۔ اس دوران بھارت، پاکستان اور چین کے اہم رہنما ایک ہی چھت کے نیچے نظر آئیں گے۔ وہیں اس بات کا بھی امکان ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی چینی صدر شی جن پنگ اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ SCO summit in Samarkand وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم مودی 15- 16 ستمبر کو ازبکستان صدر شیکت مرزیوئیف کی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ سمرقند میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس چوٹی کانفرنس کے موقع پر مودی کچھ لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اگرچہ ابھی تک اس بارے میں مزید معلومات نہیں دی گئی ہیں۔ قابل غور ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے آٹھ رکن ممالک کے سربراہان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جن میں چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے ولادیمیر پوتن، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی بھی شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کی ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا امکان ہے۔ وہیں پاکستان کی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اجلاس میں مودی اور شہباز کی دوطرفہ ملاقات کا مطالبہ نہیں کرے گا تاہم کسی بھی دو رہنماؤں کی ملاقات کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ دفتر خارجہ اس ہفتے کے آخر میں ملاقاتوں کے حتمی شیڈول کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

SCO Defence Meeting ایس سی او ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونا چاہیے، راج ناتھ

Putin and Xi Jinping یوکرین جنگ کے بعد پہلی دفعہ شی جن پنگ اور پوتن کی ملاقات متوقع

Uzbekistan Artist Sang Bollywood Song: ازبکستان میں بھارتی گانے کی گونج، وزیر خارجہ نے ویڈیو شیئر کی

قابل ذکر ہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس سے عین قبل مشرقی لداخ میں گوگراہ ہاٹ اسپرنگ کے علاقے سے چینی افواج کے انخلاء کے بعد اپریل 2020 میں بھارت چین جمود کی بحالی کی طرف اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اسی طرح پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کی وجہ سے نہ صرف پاکستان کو بھاری نقصان ہوا ہے بلکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں چینی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی طرف سے پاکستان میں جان و مال کے نقصان پر عوامی طور پر غم کا اظہار کرنے کے بعد، پاکستان کی حکومت کی راہداریوں میں دو طرفہ بات چیت کے آغاز کے بارے میں قیاس آرائیاں عروج پر ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے دیگر رہنماؤں میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف، کرغیز جمہوریہ کے صدر سدیر زاپاروف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تین مبصر ممالک کے رہنما اور چار مدعو مہمان ممالک بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مبصر ممالک کے رہنماؤں میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور منگولیا کے صدر یوخناگین خرالسخ شامل ہیں۔جن رہنماؤں کو مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا ہے ان میں ترک صدر رجب طیب ایردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان اور ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدو شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.