ETV Bharat / international

PM Modi in Japan: مودی نے جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری شخصیات سے ملاقات کی

author img

By

Published : May 23, 2022, 4:17 PM IST

PM Modi meets four top Japanese business leaders in Tokyo
مودی نے جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے ملاقات کی

امریکہ، آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے کواڈ سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل مودی نے اپنی کاروباری ملاقاتوں کی شروعات ڈاکٹر نبوہیرو اینڈو، صدر، این ای سی کارپوریشن سے کی، اور پھر فاسٹ ریٹیلنگ کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تاداشی یانائی، سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سینئر ایڈوائزر اوسامو سوزوکی اور سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کے بورڈ ڈائریکٹر ماسایوشی سون سے بھی ملاقات کی۔PM Modi meets four top Japanese business leaders

ٹوکیو: جاپان کے دو روزہ دورے پر پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی دفعہ آج یہاں جاپان کے چار اعلیٰ کاروباری لیڈروں سے ملاقات کی اور انہیں بھارت میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے امکانات اور ان سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں بتایا۔ امریکہ، آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے کواڈ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے مودی نے اپنی کاروباری ملاقاتوں کی شروعات ڈاکٹر نبوہیرو اینڈو، صدر، این ای سی کارپوریشن سے کی، اور پھر فاسٹ ریٹیلنگ کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تاداشی یانائی، سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سینئر ایڈوائزر اوسامو سوزوکی اور سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کے بورڈ ڈائریکٹر ماسایوشی سون سے بھی ملاقات کی۔PM Modi meets four top Japanese business leaders

courtesy tweeter
بشکریہ وزیراعظم مودی ٹویٹر

وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ ٹوکیو میں اعلیٰ کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ہماری گفتگو میں جدت سے لے کر سرمایہ کاری تک، ٹیک سے لے کر ٹیکسٹائل تک، اصلاحات سے لے کر اسٹارٹ اپس تک کے متنوع موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ہندوستان کے تئیں زبردست جوش و خروش ہے اور ہندوستان کے نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کی زبردست تعریف کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر نبوہیرو اینڈو، صدر، این ای سی کارپوریشن کے ساتھ اپنی ملاقات میں، وزیراعظم مودی نے بھارت کے ٹیلی کام سیکٹر میں این ای سی کے کردار کی تعریف کی۔ چنئی انڈمان اور نکوبار جزائر اور کوچی لکشدیپ آپٹیکل فائبر پروجیکٹس میں این ای سی کا تعاون اہم ہے۔ وزیر اعظم نے پروڈکٹیوٹی لنک انسینٹیو اسکیم کا خاکہ پیش کیا اور نئی ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ساتھ ہی بھارت میں ٹیکسیشن اور لیبر قوانین میں لبرلائزیشن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

فاسٹ ریٹیلنگ کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تاداشی یانائی کے ساتھ اپنی ملاقات میں، مودی نے بھارت میں ٹیکسٹائل کے کاروبار کی ترقی اور پروڈکٹیوٹی لنک انسینٹیو اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع اور صنعتی ترقی، انفراسٹرکچر، ٹیکسیشن اور لیبر ریفارمز اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے میں آسانی کے شعبوں میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے یونیکلیو کو بھارت میں ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ ہب بنانے کی سمت میں زیادہ سے زیادہ شراکت پر زور دیا۔ مودی نے یونیکلو کو پی ایم مترا اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی پیشکش بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Arrives in Tokyo: وزیراعظم مودی کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر جاپان پہنچے

سوزوکی موٹر کارپوریشن کے سینئر ایڈوائزر اوسامو سوزوکی کے ساتھ ملاقات کے دوران مودی نے بھارت میں سوزوکی موٹرز کے تعاون کو یاد کیا اور کہا کہ اس نے بھارت میں آٹوموبائل انڈسٹری کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوزوکی موٹر گجرات پرائیویٹ لمیٹڈ اور ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ آٹوموبائل اور آٹو کمپونینٹس سیکٹر میں پروڈکٹیوٹی لنک انسینٹیو اسکیم کے پہلے مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے بھارت میں الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹریوں کے لئے سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ اور ری سائیکلنگ مراکز کے قیام کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بھارت میں مقامی اختراعی نظام قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کے بورڈ ڈائریکٹر ماسایوشی سون کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے بھارت کے اسٹارٹ اپ سیکٹر میں سافٹ بینک کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے بھارت میں ٹیکنالوجی، توانائی اور مالیات کے شعبے میں مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے بھارت میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.