ETV Bharat / international

Toshakhana Case توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد

author img

By

Published : May 10, 2023, 4:55 PM IST

پاکستان کی ایک عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں فرد جرم عائد کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں قائم عدالت کے جج ہمایوں دلاور خان نے کی ہے۔ قبل ازیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار عمران خان کو آج احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا تھا جہاں ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں عمران خان کو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کی۔ عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان پر فرد جرم مؤخر کرنے کی استدعا کی گئی تھی لیکن سیشن جج نے درخواست مسترد کردی۔

کیا ہے توشہ خانہ معاملہ: دراصل پاکستان کے قانون کے مطابق غیر ملکی ریاست کے معززین سے ملنے والا کوئی بھی تحفہ اسٹیٹ ڈپازٹری یعنی توشہ خانہ میں رکھنا ہوتا ہے۔ اگر سربراہ مملکت تحفہ اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے تو اسے اس کی قیمت کے برابر رقم ادا کرنی ہوگی۔ اس کا فیصلہ نیلامی کے عمل کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ تحائف یا تو توشہ خانہ میں جمع رہتے ہیں یا نیلام کر کے اس سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جاتی ہے۔یہ کہانی اس وقت شروع ہوئی جب عمران وزیر اعظم تھے۔سال 2018 میں اقتدار میں آنے والے عمران خان کو سرکاری دوروں کے دوران تقریباً 14 کروڑ روپے کے 58 تحائف ملے تھے۔ یہ قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع تھے۔ بعد ازاں عمران خان نے انہیں توشہ خانہ سے سستے داموں خریدا اور پھر مہنگے داموں بازار میں بیچ دیا۔ انہوں نے اس پورے عمل کے لیے حکومتی قانون میں تبدیلیاں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں: Tosha Khan Case عمران خان کے خلاف گرفتاری وارنٹ منسوخ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.