ETV Bharat / international

Flood in Pakistan: پاکستان نے تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کیلئے عالمی امداد طلب کی

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 10:16 PM IST

پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہ کن سیلاب Flood in Pakistan سے نمٹنے کے لیے شہباز شریف حکومت نے بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے۔سیلاب سے اب تک 800 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Pakistan seeks international aid for flood relief
پاکستانی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے عالمی امداد طلب کی

اسلام آباد: پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے عالمی برادری سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ موجودہ ریلیف آپریشن میں 80 ارب روپے کی ضرورت ہے اور نقصانات کے ازالے اور متاثرین کی بحالی کے لیے سینکڑوں ارب روپے درکار ہیں۔ پاکستان میں جولائی سے اب تک کم از کم 830 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ایسے حالات میں حکومت نے منگل کو سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بحالی نیز تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے ایک بین الاقوامی اپیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے پاکستان میں سیلاب Flood in Pakistan کی ہنگامی صورتحال پر ایک ہنگامی بریفنگ کے دوران کیا گیا، جسے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا از سر نو جائزہ لینے اور ترقیاتی شراکت داروں اور عطیہ دہندگان کو بحران کی شدت سے آگاہ کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ اجلاس کی صدارت کرنے والے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 830 افراد ہلاک اور کم از کم 1348 زخمی ہوئے جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 25 ہزار روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو امداد کی مد میں 37.2 ارب روپے فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ موجودہ ریلیف آپریشن کو 80 ارب روپے کی ضرورت ہے اور نقصانات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی بحالی کے لیے بھی سینکڑوں ارب روپے درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Balochistan Flood بلوچستان میں سیلاب سے اب تک 230 افراد ہلاک

مانسون کی غیر معمولی بارش سے ہونے والی تباہی کو کم کرنے اور مدد کے لئے باہر کی جانب دیکھنے کے علاوہ وزیر اعظم نے قوم سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی کیونکہ حکومت کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سینکڑوں اربوں روپے کی ضرورت ہے۔ جولائی سے اب تک موسمی بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے، خاص طور پر بلوچستان اور صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کم از کم تین علاقوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی اطلاع ہے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.