ETV Bharat / international

PAk FIA Opens Probe Against Imran Khan: پاکستانی تحقیقاتی ادارے نے عمران خان کے خلاف الزامات پر تحقیقات شروع کی

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 10:34 PM IST

پاکستان کے اعلیٰ تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ان کے دور حکومت میں تحفے میں دیے گئے قیمتی ہار کو قومی خزانہ میں جمع کرانے کے بجائے 18 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کے الزام کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ PAk FIA Opens Probe Against Imran Khan سابق وزیر واعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے ٹویٹ کرکے اسے سفید جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ اس کے ذریعہ عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Imran Khan
عمران خان

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں ملے بیش قیمتی ہار کو ایک جیولر کو فروخت کرنے اور چند لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کے الزام کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہے۔PAk FIA Opens Probe Against Imran Khan ایکسپریس ٹریبیون نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق بیش قیمتی تحفہ ہار سابق وزیر واعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کے ذریعے ایک جیولر کو فروخت کیا گیا۔ ایکسپریس ٹریبیون اخبار کی خبر کے مطابق زلفی نے یہ ہار 18 کروڑ روپے میں فروخت کیا اور اس کے بعد چند لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے۔ جو غیر قانونی ہیں اس لیے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان کے خلاف الزامات پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفتر میں رہتے ہوئے ملنے والے تحائف کو آدھی قیمت ادا کر کے ذاتی ملکیت کے طور پر رکھا جا سکتا ہے، لیکن خان نے چند ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے تھے۔ قانون کے مطابق سرکاری اہلکاروں کی جانب سے مہمانوں سے ملنے والے تحائف قومی خزانہ میں جمع کرانا ہوتا ہے، اگر وہ تحفہ یا کم از کم آدھی قیمت جمع نہیں کرواتے تو اسے غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Imran Khan’s Aide Raided After Pakistan PM’s Ouster: عمران خان کے ترجمان کے گھر پر چھاپہ

سابق وزیر واعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے ٹویٹ کرکے اسے سفید جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ اس کے ذریعہ عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں ٹویٹ کیا کہ یہ ایک کھلا جھوٹ! میری طرف سے کوئی ہار نہیں دیا گیا اور نہ ہی کبھی فروخت کیا گیا۔بی گریڈ میڈیا ہاؤس کی طرف سے وزیر اعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی۔ یقیناً آپ اس 24 نیوز سے بہتر کام کر سکتے ہیں۔

سید زوالفقار بخاری کا ٹویٹ
سید زوالفقار بخاری کا ٹویٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.