ETV Bharat / international

Operation Kaveri سوڈان میں پھنسے 278 بھارتیوں کا پہلا قافلہ آپریشن کاویری کے تحت جدہ پہنچا

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 9:34 AM IST

افریقی ملک سوڈان میں پھنسے 278 بھارتیوں کا پہلا قافلہ بھارتی جنگی جہاز آئی این ایس سومیدھا سے جدہ پہنچ گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سوڈان میں پھنسے 278 بھارتیوں کا پہلا دستہ آپریشن کاویری کے تحت جدہ پہنچا

ممبئی: سوڈان میں پھنسے ہوئے بھارتیوں اور دیگر غیر ملکی شہریوں کو نکالنے کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ سوڈان سے 278 بھارتی شہریوں کا پہلا قافلہ بھارتی جنگی جہاز آئی این ایس سومیدھا سے جدہ پہنچ چکا ہے۔ دراصل حکومت ہند نے اپنے شہریوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کے لیے آپریشن کاویری شروع کیا ہے۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ہماری ترجیح اپنے لوگوں کو بحفاظت واپس لانا ہے اور اس کی مہم شروع ہو گئی ہے۔ سوڈان میں جاری جنگ کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ افریقی ملک سوڈان اس وقت خانہ جنگی کا شکار ہے۔ فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت سمیت کئی ممالک کے شہری وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ سوڈان میں تقریباً 3 ہزار بھارتی پھنسے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں فضائیہ جہاز تعینات ہیں۔

بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا تھا کہ سوڈان میں پھنسے ہمارے شہریوں کو واپس لانے کے لیے آپریشن کاویری چلایا جا رہا ہے۔ بھارت سوڈان میں اپنے تمام بھائیوں کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔ 15 اپریل کو دارالحکومت خرطوم اور سوڈان کے دیگر علاقوں میں فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور نیم فوجی دستوں کے سربراہ محمد حمدان ڈگالو کی فورسز کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا۔ ڈگا لو طاقتور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس کی کمانڈ سنبھالتے ہیں۔ اسی دوران 21 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کرتے ہوئے سوڈان میں پھنسے بھارتیوں کو نکالنے کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار رکھنے کی بات کی تھی۔ 23 اپریل کو امریکی سفارتخانے سے تقریباً 100 سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ انخلاء کے لیے فوجی طیاروں میں لے جایا گیا۔ امریکن ایمبیسی کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔ یہاں تمام کام ٹھپ ہیں۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ سوڈان میں امریکی سفارت خانے کا کام کب دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Iran Imposes Sanctions on EU ایران نے یورپی یونین، برطانوی شہریوں اور تنظیموں پر پابندیاں عائد کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.