ETV Bharat / international

Taiwan independence چین میں تائیوان کی آزادی سے متعلق علیٰحدگی پسند سرگرمیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، وزارت دفاع

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 10:12 AM IST

چین میں تائیوان کی آزادی سے متعلق علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں
چین میں تائیوان کی آزادی سے متعلق علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں

چینی وزارت دفاع نے کہا کہ 'چین میں تائیوان کی آزادی سے متعلق علیٰحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔' واضح رہے کہ کچھ روز پہلے چینی صدر شی جن پنگ نے بھی کہا تھا کہ 'تائیوان میں آزادی کے حوالے سے ہونے والی تبدیلیوں کی مخالفت کریں گے۔' China Defence Ministry on Taiwan independence

بیجنگ: چینی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ملک کی قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا پرزور طریقے سے دفاع کرے گی اور کسی بھی شکل میں "تائیوان کی آزادی" کی علیٰحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑے گی ۔ یہ بات چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ٹین کیفی نے امریکہ کی طرف سے حالیہ اشتعال انگیزیوں پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ کرنل ٹین کیفی نے کہا کہ امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے آبنائے تائیوان میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ٹین نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی بنیادی وجہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے عہدیداروں کی 'تائیوان کی آزادی' کے مطالبے میں بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت اور چین کے بنیادی مفادات کے مخالف میں کھڑے ہونا ہے۔

کرنل ٹین کیفی نے کہا کہ پی ایل اے کے لیے یہ مناسب ہے کہ وہ 'تائیوان کی آزادی' کے لیے بیرونی مداخلت اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ چین اپنے بنیادی مفادات کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔ کرنل ٹین نے کہا، "ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کے حوالے سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش ترک کر دے اور تائیوان کے سوال پر مزید اقدامات کے بارے میں سوچنا چھوڑ دے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.