ETV Bharat / international

غزہ جنگ میں کامیابی ملنے کے اسرائیل کے بیشتر دعوے جھوٹ پر مبنی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 7:30 AM IST

Israel's False Claims About Gaza اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی کامیابی کا ڈھول پیٹ رہی ہے، لیکن آئی ڈی ایف حماس کے خلاف جس کامیابی کی بات کرتی ہے، اس کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Most of Israel's claims of success in the Gaza war are based on lies
Most of Israel's claims of success in the Gaza war are based on lies

غزہ: انسانی حقوق کی تنظیمیں، اقوام متحدہ اور امریکہ سمیت بیشتر اسرائیل کے حمایتی ممالک غزہ میں عام شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر نتن یاہو حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں، لیکن ان سب کے دعویٰ کو جھٹلاتے ہوئے اسرائیلی فوج اپنا الگ دعویٰ پیش کر رہی ہے۔

اسرائیلی بمباری میں غزہ کھنڈر میں تبدیل
اسرائیلی بمباری میں غزہ کھنڈر میں تبدیل
  • حماس کے جنگوؤں کی ہلاکتوں کے اعداد وشمار کا اسرائیل کے پاس کوئی ثبوت نہیں:

اسرائیل ڈفینس فورس (آئی ڈی ایف) کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم دسمبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے، اسرائیلی افواج نے غزہ میں حماس کے 2000 ارکان کو ہلاک کیا ہے، جس سے ہلاک ہونے والے فلسطینی جنگجوؤں کی کل تعداد 8000 تک پہنچ گئی ہے۔ آئی ڈی ایف کے اعداد و شمار کو غزہ کی وزارت صحت کے اعداد وشمار سے موازنہ کریں تو اسرائیلی فوج کا یہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی ثابت ہو گا۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں ہلاک ہونے والے 20,000 افراد میں سے تقریباً 8,000 بچے اور 6,200 خواتین ہیں۔ باقی 5,800 دیگر فلسطینیوں ہیں، یعنی ہلاک ہونے والے افراد غیر مسلح شہری تھے۔ اسرائیلی فوج حماس کے جنگجوؤں کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار پیش تو کرتی ہے لیکن کسی ثبوت یا فیکٹ نہیں پیش کر رہی ہے جس سے پتہ چلے کہ وہ ان اعداد و شمار تک کیسے پہنچی۔

غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی میں ہزاروں فلسطینی ہلاک

  • سرنگوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ جھوٹ پر مبنی:

اسرائیلی فوج نے سرنگوں کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے، بقول آئی ڈی ایف سرنگوں کا یہ نیٹ ورک شمالی غزہ میں فلسطین اسکوائر کے نیچے واقع تھا اور حماس کے متعدد اہلکاروں کے گھروں، ٹھکانوں اور دفاتر سے منسلک تھا۔ لیکن، ایک بار پھر، صیہونی حکومت نے ان دعووں کا کوئی ثبوت یا تصاویر فراہم نہیں کرائے، بلکہ اس کے بجائے زمین کے اوپر سے ہونے والے دھماکے کی ویڈیو ہی دکھائی۔ حالانکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسرائیلی فوج نے سرنگوں کے نظام کے بارے میں بنا ثبوت کے دعوے کیے ہوں۔ غزہ شہر میں الشفاء اسپتال کے نیچے واقع وسیع سرنگوں اور حماس کے ہیڈکوارٹر کے اسرائیلی دعووں کی کبھی بھی شواہد سے تائید نہیں ہوئی، اور واشنگٹن پوسٹ کی ایک نئی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ غزہ میں الشفاء اسپتال یا دیگر اسپتالوں کے حوالے سے اسرائیل کے دعووں کی حمایت کرنے کے لیے کوئی فوری ثبوت نہیں ہے۔

غزہ میں سرنگوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا اسرائیل کا دعویٰ
غزہ میں سرنگوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا اسرائیل کا دعویٰ
غزہ میں سرنگوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا اسرائیل کا دعویٰ
غزہ میں سرنگوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا اسرائیل کا دعویٰ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.