ETV Bharat / international

Hina Rabbani on Peace With India وزیراعظم مودی میں منموہن سنگھ اور اٹل بہاری واجپائی جیسی خوبی نظر نہیں آتی، حنا ربانی کھر

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 4:17 PM IST

Updated : Jan 20, 2023, 6:08 PM IST

پاکستان کی وزیر حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ انتخابات جیتنے کی خواہش کو ایک طرف چھوڑ کر اگر دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کیا جائے تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے، لیکن مجھے وزیراعظم نریندر مودی میں ایسی خوبی نظر نہیں آرہی ہے جبکہ ان کے پیشرو منموہن سنگھ اور اٹل بہاری واجپائی میں یہ خوبی نظر آتی تھی۔

hina rabbani khar
پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر

پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر ان دنوں داؤس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ 19 جنوری جمعرات کے روز جنوبی ایشیا کے موضوع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی نے کہا، جب وہ وزیر خارجہ کے طور پر بھارت گئی تھیں تو انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بہت محنت کی تھی اور اس کے اچھے نتائج بھی برآمد ہوئے تھے، لیکن اب 2023 میں صورتحال مختلف ہے۔

حنا ربانی نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں صورتحال بدلی ہے۔ ہمارے تعلقات میں دشمنی کا احساس پیدا ہو گیا ہے۔ حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ دونوں ممالک کا جغرافیہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، ہم پڑوسی ہیں۔ لیکن جو صورت حال ہے وہ جنوبی ایشیا کا بھی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ بھارت اور پاکستان کا مسئلہ ہے جس کا ذمہ دار بھارت ہے، جہاں امن کے قیام کے لیے حکمت عملی اور قیادت دونوں کا فقدان ہے اور ہم امن کے قیام کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کوئی ساتھی یا اتحادی کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں۔

حنا ربانی کھر نے یہ بھی کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ انتخابات جیتنے کی خواہش کو ایک طرف چھوڑ کر اگر دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کیا جائے تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ لیکن مجھے وزیر اعظم نریندر مودی میں ایسا خوبی نظر نہیں آرہی ہے لیکن ان کے پیشرو منموہن سنگھ اور اٹل بہاری واجپائی میں یہ خوبی نظر آتی تھی۔ انھوں نے آگے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ پی ایم مودی اپنے ملک کے لیے اچھے ہوں لیکن پاکستان انھیں اپنے اتحادی کے طور پر نہیں دیکھتا۔

یہ بھی پڑھیں: Shahbaz Sharif on Article 370 دفعہ 370 کی بحالی سے قبل بھارت کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں، شریف

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ سنجیدہ اور مخلصانہ بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ حالانکہ بعد میں ان کے دفتر نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو دوبارہ نافذ کرنے کی شرط شامل کی تھی۔ جس پر بھارت کی جانب سے جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا تھا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے۔ لیکن معمول کے تعلقات کے لیے دہشت گردی، دشمنی یا تشدد سے پاک ماحول درکار ہے۔

Last Updated :Jan 20, 2023, 6:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.