ETV Bharat / international

Elections in Japan: شنزو آبے کے قتل کے بعد جاپان کی حکمران جماعت نے انتخابات میں اکثریت حاصل کی

author img

By

Published : Jul 11, 2022, 5:35 PM IST

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل کے صرف دو دن بعد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی پارٹیوں نے 76 نشستیں حاصل کرکے ایوان بالا کے انتخابات Upper House Elections میں اکثریت برقرار رکھی ہے۔ اس برس ایوان بالا کی 248 سیٹوں میں سے 125 سیٹوں کے لیے انتخابات اتوار کے روز ہوئے تھے۔ Elections in Japan

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا
جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا

ٹوکیو: جاپان کے آنجہانی سابق وزیر اعظم شینزو آبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے اتوار کو ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات Upper House Elections میں بڑی جیت حاصل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہر تین سال بعد ایوان بالا کے نصف حصے کے لیے انتخابات ہوتے ہیں۔ اس سال ایوان بالا کی 248 سیٹوں میں سے 125 سیٹوں کے لیے انتخابات اتوار کے روز ہوئے تھے۔Elections in Japan

مقامی نیوز کے مطابق وزیر اعظم فومیو کشیدا کی حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے 125 سیٹوں میں سے نصف سے زیادہ 63 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کی وجہ سے ملک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور سکیورٹی خطرات کے باوجود حکمران جماعت کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی ہے۔ایل ڈی پی اور اس کے اتحادی کومیتو کو کل 76 نشستیں ملیں۔ اس طرح 248 رکنی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اس نے اپنی اکثریت برقرار رکھی ہے۔

مقامی کیوڈو نیوزکی رپورٹ کے مطابق آئین میں ترمیم کے حامی کیمپ میں ایل ڈی پی-کومیتو اتحاد، دو اپوزیشن جماعتیں اور آزاد شامل ہیں۔ جس کو ایوان بالا میں 179 نشستیں ملی ہیں۔ اس کامیابی سے وہ آئندہ تین برس کے لیے مزید بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔ تاہم اس کے باوجود قدامت پسند وزیر اعظم کو بڑھتی ہوئی قیمتوں اور توانائی کی قلت جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ موسم گرما کی ابتدائی دنوں میں گرمی کی شدید لہر نے بجلی کے بحران کو پہلے کھڑا کر دیا ہے۔ ایل ڈی پی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ستمبر تک کابینہ اور حکمران جماعت کی ایگزیکٹو کے اختیارات میں ردوبدل کا امکان ہے۔

ایوان زیریں کے رکن اور ایل ڈی پی کے سربراہ سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قتل کے باوجود اتوار کو انتخابات کرائے گئے۔ قابل ذکرہے کہ آبے کو 8 جولائی کو نارا میں ایل ڈی پی کی حمایت میں تقریر کرتے ہوئے بحریہ کے ایک سابق فوجی نے گولی مار دی تھی۔ ڈاکٹروں نے آبے کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

Japan EX PM Shinzo Abe Passes Away: جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے ہلاک، بھارت میں قومی سوگ کا اعلان

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا، "تشدد سے انتخابی عمل کو خطرہ لاحق ہوا جو ہماری جمہوریت کی بنیاد ہے لیکن میں نے ہر قیمت پر اس الیکشن سے گزرنے کا تہیہ کر رکھا تھا۔ کشیدا نے کہا، "میں اپنے 'نئے سرمایہ داری' معاشی ماڈل کے حصے کے طور پر نتائج حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہوں، جس کا مقصد بنیادی طور پر معیشت کو زندہ کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، میں سفارت کاری، سلامتی اور آئینی نظرثانی پر اپنا کام جاری رکھنے کے لیے مرحلہ وار طریقہ اختیار کروں گا۔"

جاپان ٹائمز کے مطابق، نو ماہ کے عہدے پر رہنے کے بعد اور کووڈ 19 وبائی مرض کی اومیکرون لہر اور یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں دونوں کا سامنا کرنے کے بعد، اتوار کی فتح سے کشیدا کی انتظامیہ کے لیے ایک نئی شروعات کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.