ETV Bharat / international

Japanese PM Warns Russia: جاپانی وزیراعظم کا انتباہ، روس جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہے

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 10:41 PM IST

Japanese Prime Minister Fumio Kashida and Russian President Vladimir Putin
جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا اور روسی صدر ولادیمیر پوتن

1945 میں جنگ عظیم دوم کے دوران امریکی ایٹمی حملے کا نشانہ بننے والے شہر ہیروشیما میں امریکی سفیر راہم امانوئل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے روس کو خبردار کیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہے۔ روس مختلف موقعوں پر عندیہ دے چکا ہے کہ اگر یوکرین کے معاملہ پر اسے بیرونی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا تو وہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔ Japanese PM Warns Russia

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک جنگ بندی کی کوئی امید نظر نہیں آرہی۔ روس مختلف موقعوں پر عندیہ دے چکا ہے کہ اگر یوکرین کے معاملہ پر اسے بیرونی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا تو وہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔ گزشتہ روز بھی روس نے اپنا یہی بیانیہ دہرایا اور اپنے جوہری ہتھیاروں کو استعمال نہ کرنے کا امکان رد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ اگر اسے یوکرین سے جنگ میں بیرونی خطرے کا سامنا ہوا تو وہ ایٹمی حملے سے گریز نہیں کرے گا۔ روس کے اس بیانیہ پر اب جوہری حملہ سہنے والے دنیا کے واحد ملک جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ 1945 میں جنگ عظیم دوم کے دوران امریکی ایٹمی حملے کا نشانہ بننے والے شہر ہیروشیما میں امریکی سفیر راہم امانوئل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے روس کو خبردار کیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہے۔ Japanese PM Warns Russia

جاپانی وزیراعظم اور امریکی سفیر نے روس کے اس مؤقف کو غیر ذمہ دارانہ اور غلط قرار دیا۔ امریکی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہیروشیما کی تاریخ ہمیں سبق سکھاتی ہے کہ کسی بھی قوم کی جانب سے اس طرح کی دھمکی درست نہیں۔ ہم ایک ایسے دور میں آگئے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، روس ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دے رہا ہے، ماضی میں اس بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا بلکہ اس پر بات بھی نہیں ہوتی تھی۔‘‘ یاد رہے کہ جنگ عظیم دوم میں امریکہ نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 40 لاکھ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ تین روز بعد امریکہ نے جاپان کے پورٹ سٹی ناگاساکی میں پلوٹونیم بم گرایا جس کے نتیجے میں 74 ہزار لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔ انسانی تاریخ میں امریکہ اب تک دنیا کا واحد ملک ہے جس نے کسی تنازع میں جاپان کے دو شہروں پر ایٹم بم استعمال کیا ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر روس کا بیان خطرناک ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.