Russia Ukraine War: جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر روس کا بیان خطرناک ہے

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 8:03 PM IST

Russia could use nuclear weapons if existence threatened

امریکا نے کہا ہے کہ یوکرین پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے متعلق روس کا بیان خطرناک ہے۔ روسی ترجمان، دمتری پیسکوف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔Russia Ukraine War

روسی صدر ولادیمیر پوتن کے چیف ترجمان دیمتری پیسکوف نے یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے منگل کو سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر یہ ہمارے ملک کے وجود کے لیے خطرہ بن کر ابھرتا ہے، تو پھر ایسا ہو سکتا ہے۔روس کے پاس جوہری ہتھیاروں کا دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے روسی ترجمان کے اس بیان کو خطرناک قرار دیا۔ کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ نقطہ نظر ایک ذمہ دار جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاست کے لیے درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت دفاع کی طرف سے یہ نتیجہ اخذ کرنے کی کوئی کوشش نظر نہیں آ رہی ہے کہ ہمیں روس کے بارے میں اپنا اسٹریٹجک موقف تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ Russia Ukraine War

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine Conflicts: یوکرینی صدر پوتن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے بھی روسی ترجمان کے بیان پر تنقید کی۔ سابق وزیر دفاع نے سی این این کو بتایا کہ روس یوکرین پر اپنا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے ہر ممکن بہانہ بنا رہا ہے۔ یہ خطرناک ہے اور اس بیان کو کسی اور نقطہ نظر سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی تشویش کی بات ہے کہ روس ایسا کرنے پر غور کر رہا ہے، لیکن ایک آپشن کے طور پر۔ میں نہیں جانتا کہ ایسا ہوگا یا نہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ روسی صدر کو اس بات کی فکر کرنی ہوگی کہ امریکہ کیا جواب دے گا۔

قابل ذکر ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 27 فروری سے جوہری ہتھیاروں کو الرٹ پر رکھا ہوا ہے، لیکن مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ اس بات کے کوئی آثار نہیں ہیں کہ وہ اپنے اسٹریٹجک بمبار، میزائل یا آبدوزیں تعینات کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.