ETV Bharat / international

Israel's Airstrikes on Gaza جنین میں فوجی آپریشن کے بعد اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 10:51 PM IST

Israel's airstrikes on Gaza after military operation in jenin
جنین میں فوجی آپریشن کے بعد اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے بعد شمالی غزہ میں حماس کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا لیکن اس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

غزہ پٹی: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بیت لحیہ اور غزہ میں بعض فلسطینی گروہوں کے فوجی اڈوں پر بمباری کی جس کے بعد علاقے سے شعلے اور دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ آج داغے گئے راکٹوں کے جواب میں، اسرائیل ڈیفنس فورس اس وقت غزہ کی پٹی پر حملے کر رہی ہے۔‘ جبکہ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ شمالی غزہ میں حماس کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا لیکن اس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب حفاظتی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے پر دو روز سے جاری کشیدگی کے بعد سے اسرائیلی فوج نے جنین سے انخلا شروع کر دیا ہے۔ آج صبح تک اسرائیل پر راکٹ حملوں کے اسرائیلی دعوے کے حوالے سے فلسطینی گروپوں میں سے کسی نے اب تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی فوج نے جنین میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی چھ تنصیبات اور تین مراکز کو تباہ کر دیا ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کر لیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہتھیار خفیہ ٹھکانوں، ایک مسجد، شہری علاقوں میں چھپائے گئے گڑھوں، کمروں اور گاڑیوں میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب غزہ میں بعض فلسطینی گروہوں نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ فلسطینی پرچم اٹھائے نوجوانوں نے جینن شہر پر حملوں کے خالف نعرے بازی کی جس پر اسرائیلی فوج نے اشک آور گیس کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی ۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوجی دستوں نے گزشتہ شب جینن مہاجر کیمپ سے انخال شروع کر دیا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.