ETV Bharat / international

Israeli Operation in West Bank سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے جنین شہر میں اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 10:30 PM IST

Updated : Jul 5, 2023, 3:21 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کا سب سے بڑا حملہ دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں جنین اور رملہ میں کم از کم 11 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔

رملہ: کویت نے سلامتی کونسل اور عالمی برداری سے اسرائیل کے زیر قبضہ جنین شہر میں جاری حملوں کو رکوانے کے لیے حرکت میں آنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کویتی امور خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے جینن شہر میں جاری حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور عالمی برداری سے اقدامات لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا شہر اور جینن کے مہاجر کیمپ پر حملوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ان حملوں میں اب تک گیارہ فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

اردن کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور بیرون ملک مقیم اردنی باشندوں کے امور کے وزیر ایمن صفادی نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے حملے فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایمن صفادی نے ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ حقان فیدان کے ساتھ دارالحکومت انقرہ میں وزارت میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صفادی نے کہا کہ انہوں نے علاقائی مسائل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین میں اسرائیلی فوج کے محاصرے اور حملوں پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کیے جانے والے حملے فوری طور پر بند کیے جانے چاہیے اور ہم عالمی برادری اس معاملے پر فوری فیصلہ کرنے اور کشیدگی اور تشدد روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے لیے 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک مکمل آزاد اور خودمختار ریاست کا قیام بہت ضروری ہے، صفادی نے کہا کہ کشیدگی کو کم کرنے اور ختم کرنے کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔ ترکیہ نے جنین پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کی مذّمت کی ہے۔ ترکیہ وزارت خارجہ نے موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "ہم، اسرائیل کے زیرِ قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید مذّمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انھوں مزید کہا کہ تازہ حملوں کے ساتھ علاقے میں پہلے سے موجود تناو تشدد کی ایک نئی لہر کے لئے مہمیز بن گیا ہے اور اس صورتحال پر ہمیں سخت اندیشوں کا سامنا ہے۔ ہم، اسرائیلی حکام سے ایک دفعہ پھر اپیل کرتے ہیں کہ عقل سلیم سے کام لیا جائے اور اس نوعیت کے اقدامات کو روکا جائے۔ ہم، ان واقعات میں ہلاک ہونے والے فلسطینی بھائیوں کے لئے دعائے مغفرت کرتے اور زخمیوں کے لئے عاجل شفاء کے متمنی ہیں۔ ہم، فلسطین حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں"۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

Last Updated :Jul 5, 2023, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.