ETV Bharat / international

Ishaq Dar Appointed New FM of Pakistan اسحاق ڈار پاکستان کے نئے وزیر خزانہ مقرر

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 7:04 PM IST

پاکستان کے رکن پارلیمنٹ اسحاق ڈار 42 ویں وزیر خزانہ کے طور پر حلف لیا۔ انہیں صدارتی محل میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف دلایا۔ Ishaq Dar appointed new FM of Pakistan

Etv Bharat
Etv Bharat

اسلام آباد: پاکستان کے رکن پارلیمنٹ اسحاق ڈار نے بطور رکن پارلیمنٹ حلف اٹھانے کے ایک دن بعد بدھ کو ملک کے 42 ویں وزیر خزانہ کے طور پر حلف لیا۔
انہیں صدارتی محل میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف دلایا۔Ishaq Dar appointed new FM of Pakistan

ڈار نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کی جگہ لی ہے، جنہوں نے پانچ ماہ کے عہدے پر رہنے کے بعد اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کر دیا ہے۔ حلف اٹھانے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈار نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے اور وہ ان سے نمٹنے کے لیے پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Finance Minister Resigns پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل مستعفی، اسحٰق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد


یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.