ETV Bharat / international

Iran Appoints Envoy to UAE ایران نے آٹھ سال بعد متحدہ عرب امارات میں اپنا نیا سفیر مقرر کیا

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 3:44 PM IST

متحدہ عرب امارات نے جنوری 2016 میں سعودی عرب کے ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو کم کردیا تھا۔یو اے ای نے گزشتہ سال اگست میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرتے ہوئے تہران میں اپنے سفیر کو بحال کیا تھا جس کی وجہ سے کشیدہ تعلقات میں ایک اہم تبدیلی آئی اور آج ایران نے یو اے ای میں 2016 کے بعد اپنا پہلا سفیر مقرر کیا ہے۔

Iran appoints 1st envoy to UAE since 2016
ایران نے آٹھ سال بعد متحدہ عرب امارات میں اپنا نیا سفیر مقرر کیا

تہران: ایران نے منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 2016 کی کشیدگی کم ہونے اور خلیجی ریاستوں اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد اپنا پہلا سفیر مقرر کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، ایران کے نئے تعینات کردہ سفیر رضا امیری وزارت خارجہ میں ایرانی غیر ملکیوں کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ امیری اس سے قبل الجزائر، سوڈان اور اریٹیریا میں بھی ایران کے سفیر رہ چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس اگست میں، متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کیا اور تہران میں اپنے سفیر کی بحالی کا اعلان بھی کیا، جس سے ان کے پہلے سے کشیدہ تعلقات میں ایک اہم تبدیلی رونما ہوئی۔

واضح رہے کہ یو اے ای نے جنوری 2016 میں سعودی عرب کے ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات کو کو کم کر دیا تھا، یہ اس وقت ہوا جب ریاض کی جانب سے ایک ممتاز شیعہ عالم کو پھانسی دیے جانے کے بعد ایرانی مظاہرین نے تہران میں سعودی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔ جس کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان دشمنی نے پہلے خلیج میں استحکام اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا اور مشرق وسطیٰ میں یمن سے شام تک تنازعات کو ہوا دی تھی۔ تاہم، گزشتہ ماہ ایک اہم پیش رفت میں ریاض نے اعلان کیا کہ وہ چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں تہران کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ قائم کرے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان برسوں کی دشمنی اب نئے دوستی میں تبدیل ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دریں اثنا یہ بھی خبر سامنے آرہی ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے لیے اعلیٰ سفیر جمعرات کو بیجنگ میں ملاقات کریں گے، کیونکہ دونوں علاقائی حریف چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے درمیان اپنے سفارتی تعلقات کے اگلے مراحل طے کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے درمیان ہونے والی ملاقات سات سال سے زائد عرصے میں سعودی عرب اور ایران کے سینئر ترین سفارت کاروں کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.