Hajj 2023 سعودی حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ زائرین کے لیےانشورنس فیس میں بڑی کمی

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 8:41 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat ()

سعودی حکومت نے عازمین حج و عمر کے لئے انشورنس فیس میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے بعد حاجیوں کو اب ایک سونو ریال کے بجائے صرف انتیس ریال انشورنس فیس ادا کرنی ہوگی۔

ریاض ، 11 جنوری (یو این آئی) سعودی حکومت نے عازمین حج وعمرہ کیلیے انشورنس فیس میں بڑی کمی کردی، اب حاجیوں کو 109 ریال کی انشورنس فیس کے بجائے صرف 29 ریال ادا کرنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرحج و عمرہ نے عازمین حج و عمر کیلئے انشورنس فیس میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا اعلان کے بعد حاجیوں کو اب ایک سونو ریال کےبجائےصرف انتیس ریال انشورنس فیس ادا کرنی ہوگی، اس کے علاوہ عمرہ کی بھی انشورنس فیس 235 ریال سے کم کرکے 88 ریال کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ کورونا سے پہلے کا حج کوٹا بحال کرتے ہوئےعمرہ ویزا کی میعاد بھی تیس دن سے بڑھا کر نوے دن کردی گئی ہے۔ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا کہ حج کیلئےعازمین کی تعداد پر پابندی اورعمرکی حد بھی ختم کردی گئی، عمرہ ویزا رکھنے والے اب پوری مملکت میں گھوم سکتے ہیں، دیگر تمام ویزوں کے حامل افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے۔

یاد رہے کہ حکومت ہند نے حج 2023 کے لیے سعودی عرب کی مملکت کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے مطابق رواں برس بھارت سے ایک لاکھ 75 ہزار عازمین حج بیت اللہ کے لیے جائیں گے۔ اس بار 80 فیصد عازمین حج کمیٹی سے اور 20 فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کر سکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق یہ پہلی بار ہوگا کہ بھارت سے تقریباً دو لاکھ عازمین حج 2023 کا مقدس سفر کریں گے۔ حج کمیٹی آف انڈیا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کئی میٹنگیں کر چکی ہے کہ وہ عازمین حج کو اس سال گذشتہ سفر کے مقابلے بہتر سہولیات دے سکیں، اس سال عازمین حج کے لیے گزشتہ سالوں کے مقابلے زیادہ سہولیات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Hajj 2023 سعودی عرب نے عازمین حج کی تعداد کی حد کو ختم کرنے کا اعلان کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.