ETV Bharat / international

Political Crisis in Pakistan: سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : Apr 11, 2022, 3:44 PM IST

پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔ دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے انتخاب کے عمل کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Political Crisis in Pakistan

Former PM Imran Khan
سابق وزیراعظم عمران خان

پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی آج وزیراعظم کی قیادت میں پارلیمانی اجلاس کی میٹنگ کی، جس میں انھوں یہ فیصلہ کیا کہ وہ اس اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے اور وہ اس میں کسی صورت میں نہیں بیٹھیں گے۔ وہیں اجلاس میں اراکین نے عمران خان کو استعفی نہ دینے کا مشورہ بھی دیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ ہمیں ایوان میں ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے، میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ Political Crisis in Pakistan

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، آج تمام اراکین اسمبلی اپنا استعفیٰ اسپیکر کو دے رہے ہیں اس کے ساتھ ہم نے غیر ملکی ایجنڈے پر ہونیوالے مقصود چپڑاسی کے نام نہاد انتخاب کا بھی حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔۔۔ہم آزادی کیلئے لڑیں گے

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹویٹ
سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹویٹ


وہیں عمران خان کے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرنے کے بعد پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دینا شروع بھی کردیا ہے۔ علی زیدی نے قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، ٹوئٹر پر اپنے استعفے کی کاپی شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی کو جمع کرا دیا ہے۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری کا فیصلہ اب عوام سڑکوں پر کریں گے، لٹیرے نہیں۔

رکن اسمبلی علی زیدی کا استعفیٰ
رکن اسمبلی علی زیدی کا استعفیٰ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.