ETV Bharat / international

Imran Khan Addresses مجھے پہلے سے حملے کا اندیشہ تھا، عمران خان

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 10:15 PM IST

Updated : Nov 4, 2022, 11:04 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اوپر ہوئے جان لیوا حملے کے بعد کہا کہ وہ اس حملے کے بارے میں پہلے سے جانتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں مجھے چار گولیاں لگی ہیں۔ انہوں نے کہا، 'میں عام لوگوں میں سے آیا ہوں، میری پارٹی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ماتحت نہیں بنی۔ میں 22 سال سے لڑ رہا ہوں۔ Imran Khan Addresses

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اوپر ہونے والے جان لیوا حملے کے بعد جمعہ کو اپنے پہلے بیان میں کہا کہ مجھے ایک دن پہلے ہی پتہ چلا تھا کہ مجھ پر حملہ کیا جائے گا۔ لیکن عوام نے میری حوصلہ افزائی کی۔ عمران نے بتایا کہ حملے میں ان کی دائیں ٹانگ میں چار گولیاں لگیں۔ لاہور کے شوکت خانم ہسپتال سے وہیل چیئر پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے خان نے کہا کہ انہیں قتل کرنے کی سازش کے بارے پتہ تھا۔ Imran Khan Addresses

  • Pakistan | I already came to know a day before that there will be an attack on me: Former Pakistan PM Imran Khan

    (Source: Pakistan Tehreek-e-Insaf) pic.twitter.com/BwiPJg8cZy

    — ANI (@ANI) November 4, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ میں روانہ ہونے سے ایک دن پہلے پتا چلا تھا کہ انہوں نے وزیرآباد یا گجرات میں مجھے مارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ عمران نے کہا کہ مجھے لوگ ووٹ اس لیے دیتے ہیں کہ لوگ ان سے تنگ تھے اور اس کے بعد وہی اسٹیبلشمنٹ فیصلہ کرتی ہے کہ اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے اور وہ ان کو واپس لے آتی ہے اور یہی سازش ہوتی ہے۔

  • #WATCH | Former Pakistan PM #ImranKhan says he was hit by four bullets, in his first address to the nation after the firing during his rally in Wazirabad, Pakistan yesterday.

    (Video Source: Pakistan Tehreek-e-Insaf) pic.twitter.com/TWaa6ipLLy

    — ANI (@ANI) November 4, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

خان نے کہا، 'میں عام لوگوں میں سے آیا ہوں، میری پارٹی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ماتحت نہیں بنی۔ میں 22 سال سے لڑ رہا ہوں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے ارکان اسمبلی کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو کرپشن کیس کے نام پر بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت گرانے کا بازار گرم تھا۔ وہ سمجھتے تھے کہ ہماری پارٹی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے جان بوجھ کر ای وی ایم کو نہیں آنے دیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو صوبہ پنجاب کے وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا اور ان کی ٹانگ میں گولی لگی تھی۔ حملے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے۔ خان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ان کی دائیں ٹانگ کا ٹبیا (پاؤں کی اہم ہڈی) ٹوٹ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Protest against Top ISI General عمران خان پر حملے کے بعد پاکستان میں پہلی دفعہ آئی ایس آئی کے اعلیٰ جنرل کے خلاف مظاہرہ

Last Updated :Nov 4, 2022, 11:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.