ETV Bharat / international

Protest against Top ISI General عمران خان پر حملے کے بعد پاکستان میں پہلی دفعہ آئی ایس آئی کے اعلیٰ جنرل کے خلاف مظاہرہ

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 6:31 PM IST

پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جب غیر سیاسی لوگ سیاسی پریس کانفرنس کرتے ہیں اور جب لوگ دیکھتے ہیں کہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی تو اسٹیبلشمنٹ پر عدم اعتماد بڑھ جاتا ہے اور پشاور میں کور کمانڈر ہاؤس کے سامنے مظاہرہ ایک انتباہ ہے۔ سابق وزیراعظم پر حملے کے خلاف پورے پاکستان میں جمعہ کی نماز کے بعد سے احتجاج جاری ہے۔ Protest against Top ISI General

1st time in Pakistan's history protest against top ISI General takes place at Peshawar Corps Command
عمران خان پر حملے کے بعد پاکستان میں پہلی دفعہ آئی ایس آئی کے اعلیٰ جنرل کے خلاف مظاہرہ

پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اعلیٰ میجر جنرل فیصل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ وہ پشاور کور کے کمانڈر بھی ہیں۔ یہ مظاہرے عمران خان پر جان لیوا حملے میں ہاتھ ہونے کے شبے میں ہو رہے ہیں۔ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے چند گھنٹے بعد خیبرپختونخوا میں پشاور میں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر لوگوں نے احتجاج کیا۔ اس ویڈیو کو پاکستان کی تحریک انصاف پارٹی نے شیئر کیا ہے۔Protest against Top ISI General

پی ٹی آئی نے ٹویٹر پر کہا کہ 'جب غیر سیاسی لوگ سیاسی پریس کانفرنس کرتے ہیں اور جب لوگ دیکھتے ہیں کہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی تو اسٹیبلشمنٹ پر عدم اعتماد بڑھ جاتا ہے۔ پشاور میں کور کمانڈر ہاؤس کے سامنے مظاہرہ ایک انتباہ ہے۔ سابق وزیراعظم پر حملے کے خلاف پورے پاکستان میں جمعہ کی نماز کے بعد سے احتجاج ہورہا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں احتجاجی مارچ کے دوران ایک مسلح شخص نے عمران خان کو لے جانے والے ٹرک پر فائرنگ کر دی جس سے خان کے پیر زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں ایک شخص کی موت بھی ہوگئی ہے۔ خان کی پارٹی کا دعویٰ ہے کہ یہ عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش تھی۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ اگرچہ انہوں نے عمران خان کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہا لیکن خان صاحب کا مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت وسط مدتی انتخابات کرائے۔ عمران خان نے 28 اکتوبر کو شہباز شریف کی قیادت والی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے 'حقیقی آزادی' مارچ شروع کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.