ETV Bharat / international

Sudan Flood سوڈان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر83 ہوئی

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 11:04 AM IST

سوڈان میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہو گئی ہے۔ Flood in Sudan

سوڈان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر83 ہوئی
سوڈان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر83 ہوئی

خرطوم: سوڈان میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہو گئی ہے۔ ملک کی سول ڈیفنس کونسل کے مطابق حالیہ موسلادھار بارش کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 18,000 سے زیادہ گھر تباہ اور 25,000 کو نقصان پہنچا ہے۔ Flood death in Sudan

وزارت آبپاشی اور آبی وسائل نے آنے والے دو دنوں میں بلیو نیل اور وائٹ نیل دریاؤں کی آبی سطح دوبارہ بڑھنے کی وارننگ دی ہے۔ وزارت نے خاص طور پر دارالحکومت خرطوم میں دونوں ندیوں کے قریب رہنے والے لوگوں سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں: Flash Flooding Kills 15 in Afghanistan افغانستان میں سیلاب سے 15 افراد ہلاک

سوڈانی وزرا کی کونسل نے اتوار کے روز سیلاب سے متاثرہ چھ ریاستوں نیل ندی، گیزیرہ، وائٹ نیل، ویسٹ کورڈوفان، جنوبی دارفور اور کاسلا میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.