FIFA World Cup 2022 ارجنٹینا کے خلاف شاندار فتح کی خوشی میں سعودی عرب میں کل تعطیل کا اعلان

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 10:15 PM IST

Etv Bharat

فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹینا کے خلاف سعودی عرب کی تاریخی کامیابی کے بعد شاہ سلمان نے حکم دیا ہے کہ بدھ کو تمام ملازمین اور طلبہ کے لیے سعودی عرب میں جشن منانے کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ FIFA World Cup 2022

سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹینا کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی جانب سے چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ سعودی گزیٹ نے ٹویٹ کرکے اطلاع دی۔ تویٹ کے مطابق سعودی عرب کی قومی ٹیم کی ارجنٹینا کے خلاف شاندار فتح کی خوشی میں شاہ سلمان نے حکم دیا ہے کہ کل بروز بدھ کو سرکاری اور نجی شعبوں کے تمام ملازمین کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے جشن کے لیے تعطیل ہوگی۔ FIFA World Cup 2022

FIFA World Cup 2022
ارجنٹینا کے خلاف شاندار فتح کی خوشی میں سعودی عرب میں کل تعطیل کا اعلان

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو بڑے اپ سیٹ میں ایک مقابلے دو گول سے شکست دے دی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے صالح الشہری سالم محمد الدوسری نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول لیئونل میسی نے کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.