ETV Bharat / international

Arindam Bagchi ارندم باگچی کو اقوام متحدہ میں بھارت کا مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 12:12 PM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی کا پرموشن ہوا ہے۔ انہیں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں بھارت کا اگلا مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔Representative to UN- India's Permanent Representative to UN\(Ministry of External Affairs, MEA

Arindam Bagchi has been appointed as India's next Permanent Representative to the United Nations
Arindam Bagchi has been appointed as India's next Permanent Representative to the United Nations

نئی دہلی: وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی کو جنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں بھارت کا اگلا مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ ارندم باگچی ، 1995 بیچ کے انڈین فارن سروس (IFS) افسرہیں۔ وہ فی الحال وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سکریٹری ہیں۔

ارندم باگچی سال 2021 میں وزارت خارجہ کے ترجمان بنے۔ کووڈ۔ 19 وبا، مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تعطل، اس سال ستمبر میں جی 20 سربراہی اجلاس کی بھارت کی میزبانی اور مختلف شراکت داروں کے ساتھ بھارت کی بڑھتی ہوئی مصروفیت کی وجہ سے ان کا دور بہت چیلنجنگ رہا ہے۔ وزارت خارجہ کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سکریٹری ارندم باگچی (IFS:1995)، کو جنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں بھارت کا اگلا سفیر/مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ توقع ہے کہ باغچی جلد ہی چارج سنبھال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی نے آسٹریلیا کی سرکردہ کمپنیوں کے سی ای او سے ملاقات کی

بحیثیت ترجمان، باگچی نے خارجہ پالیسی کو مربوط اور نگرانی کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے ساتھ عالمی میڈیا کے سامنے حقائق کو بہتر انداز میں پیش کرنے میں بھی ان کا اچھا تعاون رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باگچی اقوام متحدہ میں موجودہ سفیر اندرا منی پانڈے کی جگہ لیں گے۔ فی الحال وزارت خارجہ کے نئے ترجمان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترجمان کے عہدے کے لیے کئی افسران کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ ان میں سے قابل ترین افسر کو اس عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.