ETV Bharat / international

Blast in Afghanistan کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر دھماکہ، دس افراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 12:44 PM IST

Updated : Jan 1, 2023, 6:57 PM IST

کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 8 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ بھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ Blast at Kabul military airport

کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر دھماکہ، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ
کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر دھماکہ، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکے میں دس افراد ہلاک اور 8 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ خامہ پریس نے طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا۔ طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تکور نے اطلاع دی ہے کہ کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے کے قریب ایک دھماکہ ہوا۔ جس کی وجہ سے ہمارے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ Blast at Kabul military airport

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے دھماکے کی نوعیت یا ہدف کی وضاحت نہیں کی اور دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر قبول نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ طالبان حکام اگست 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے سیکیورٹی میں بہتری لانے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اس دوران متعدد بم دھماکے اور حملے ہوئے ہیں، جن میں سے اکثر کا دعویٰ داعش کے مسلح گروپ نے کیا ہے۔

گزشتہ ماہ، کم از کم پانچ چینی شہری اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب داعش کے حملہ آوروں نے کابل میں چینی شہریوں کے لیے مشہور ہوٹل پر حملہ کردیا تھا۔ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان کی اقلیتی برادریوں کے افراد سمیت سیکڑوں افراد حملوں میں ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Explosion in Kabul افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ متعدد ہلاک

Last Updated : Jan 1, 2023, 6:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.